جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے زرعی پیدوار میں اضافہ اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے پروگرام پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے اور اس ضمن میں کسانوں اور کاشتکاروں کو مفت گندم بیج،سبسڈی کے تحت زرعی آلات اور بلاسود قرضوں کی فراہمی اور محکمہ زراعت کی طرف سے مفت اور بروقت ٹیکنیکل سپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے کسانوں اور کاشتکاروںکو گندم کی فصل کی کاشت کیلئے مفت بیج کی فراہمی کے حوالہ سے ایگرکلچر کمپلیکس میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر غلام عباس تتلہ، ڈی او زراعت توسیع یوسف حسن تتلہ،زراعت آفیسرمحمد طلحہ شیخ اور محکمہ زراعت کے ماہرین اور کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعدا دشریک تھی۔ تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آباد ی کے پیش نظر خورا ک کی پیداوار میں اضافہ ناگریز ہو چکاہے اور حکومت فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے گندم کے بیج کی مفت تقسیم کے لئے گائوں کے نمبردار، پٹواری، امام مسجد ، فیلڈ اسسٹنٹ اور معزز ین پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کے مراحل مکمل کر کے خوش نصیب کسانوںکاانتخاب کیا گیا۔تقریب کے دوران محکمہ زراعت کے ماہرین نے فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کے حوالہ سے خصوصی لیکچر ز کے ذریعے کسانوں اور کاشتکاروں کو معلومات فراہم کی۔ بعد ازاں رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خوش نصیب کسانوں اور کاشتکاروں میں گندم کے مفت بیج تقسیم کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ُُُُُ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب اسمبلی پی پی 78سے خالی نشت پر تحریک انصاف پاکستان نے میاں ارفع مجید کو بطور امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں تمام پارٹی عہدیداران نے متفقہ طور پر میاں ارفع مجید کی حمایت کا اعلان کردیاہے ۔ میاں ارفع مجید گفتگو کے دوران کہا کہ پارٹی قائدین ، عہدیداران اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوںکے الیکشن جیت کر پارٹی اور شہر کی عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیارہوں۔انہوںنے کہا کہ عوامی نمائندہ منتخب ہونے کے بعد عوام کو بنیادی حقوق ان کے دہلیز پر مہیا کریں گے۔انہوںنے بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک سے لوٹ مار کے خلاف جہاد بلند کر رہی ہے اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے پارٹی کا آخری سانس تک جہاد جاری رہیگا اور انشاء اللہ الیکشن مہم بھی پھرپور طریقے سے چلائی جائیگی۔میاںارفع مجید نے کہا کہ عوام نے اس حلقے میں دیگر تمام جماعتوں کو ووٹ دے کرنتیجہ دیکھ لیا ہے کہ جھنگ شہر کا کتنابرا حال ہے۔میاں ارفع مجید نے مزید کہاکہ انشاء اللہ جیت کر اپنے حلقے کی تقدیربدل دوں گااگر شہرکی عوام نے میرا ساتھ دیاتو میری اورمیری جماعت کی اولین ترجیحات کریشن اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو گا اور جھنگ کو ماڈل سٹی بنانے میںبھر پور کردار ادا کروں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھٹہ مزدور،مردو خواتین ،بچوں کا لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مرکزی چیئرمین اور ضلعی صدر کی قیادت میں لیبر ڈیپارٹمنٹ آفس میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ اجرت کے نوٹیفکیشن جس میں فی ہزار اینٹ 1036کی بجائے صرف 750روپے دئیے جارہے ہیں دوسری جانب چائلد لیبر کے تحت بھٹہ پر کام کرنے والے بچوں کو رجسٹرڈ کر کے سکولوں میں داخل کروایا گیا اور گورنمنٹ کے حکم کے مطابق فی بچہ چار ہزار روپے کا سامان دیا جائے گا جس میں دو یونیفارم ،اچھی کوالٹی کا سکول بیگ،اچھے جوتے اور اسٹیشنری وغیرہ شامل ہے مگر ای ڈی ا و ایجوکیشن اور دیگر ذمہ داروں نے بچوں کو جو سامان دیا اس کی قیمت صرف پندرہ سو روپے ہے اور جو ان بچوں کے والدین کے لیے خدمت کارڈ جای کیے گئے ان میں صرف پہلی قسط یعنی ایک ہزار روپے دئیے گئے ابھی تک اس کے علاوہ کچھ اور نہیں دیا گیا مرکزی صدر لیبر قومی موومنٹ بابا عبدالطیف انصاری نے کہا کہ اب غریب کا خون کسی کو چوسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ذمہ داران “ڈنگ ٹپائو”پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔مظاہرین سے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد،رانا زاہد ،بی بی رانی اور شوکت علی سمیت دیگر نے خطا ب کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے اس موقع پر قائم مقام ڈی او لیبر محمد نواز ڈب نے کہا کہ اس ماہ انہوں نے بھٹہ مالکان کے 180چالان کر کے عدالت بھجوائے ہیں جبکہ جھنگ میں کل بھٹوں کی تعداد 240کے قریب ہے جن میں سے چالیس بند ہیں ۔اور حکومت کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن میں رجسٹرڈ 35سو بچوں کی بجائے صرف1554بچوں کے سکول میٹریل کے لیے 62لاکھ ،سولہ ہزار روپے آئے تھے مگر جوان کو سامان دیا گیا وہ ناقص ہے اس پر انہوں نے کوشش کر کے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ ڈی سی او آفس میں24اکتوبر بروز سوموار کو رکھوائی ہے جس میں تمام معاملات زیر بحث آئیں گے۔لیبر قومی موومنٹ کے قائدین نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو 28اکتوبر کوٹوبی ٹیک سنگھ اور نومبر کے پہلے ہفتہ ڈی سی او جھنگ دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دوآبہ فائونڈیشن نے باہمی اشتراک سے کنسرن ورلڈ وائیڈ نے فلڈ ایریا میں آباد لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلہ میں بستی پیپل والا موضع دراج سمیت دیگر علاقوں بستی ناصر مہدی ،موضع سیال فقیریونین کونسل ممدوانہ احمد پور سیال میں سمینار کا انعقاد کیا ۔کنسرن ورلڈ وائیڈ کے عہدیداروں سید سلیمان شاہ ایمر جنسی اینڈ ڈی آر آر ایڈوائزر،اعجاز افضل پروگرام انجینئر،مہوش روز پروگرام افسرنے سیلاب سے بچائو کے لیے تعمیر کیے گئے پشتوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفات سے بچنے کے لیے حفاظتی بند تعمیر کیے جائیں جس سے جانی و مالی نقصان کو روکنے کی کوششوں کو یقینی بنایا جاسکے اور موقع پر دوآبہ فائونڈیشن کے پروجیکٹ منیجر سمیر احمد خان اور پروجیکٹ انجینئرمحمد فیصل نواز نے کنسرن ورلڈ وائیڈ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے لوگوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچایا جاسکتا ہے اور انہیں محفوظ جگہ منتقل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں بعد ازاں اہلیان علاقہ میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن میںآج سینٹری ورکرز اور سیورمینوںکا میلہ لگایا گیا جس کی وجہ حکومت پنجاب کی وہ ٹیم تھی جو اس بات کی یقین دہانی کرنے کے لئے آرہی تھی کہ ٹی ایم اے جھنگ میں کتنے سنیٹری ورکرزہیں اور کتنے گھوسٹ ملازمین ہیں اس کی تصدیق کرنے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ایڈ یشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ زاہد کریم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ نعیم حنیف پر مشتمل دورکنی آج جھنگ پہنچنی ہے جو اس بات کی تصدیق کرے گئی کہ ٹی ایم اے جھنگ میں اس وقت جو 470سنیٹر ی وکرراور سیور مین کام کرررہے ہیں ان کے شناخت کو ممکن بنایا جاسکے اور ٹیم اس بات کو یقنی بنائے گئی کہ تمام سنیٹری ورکرز اور سیور مین موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں اور ان میں کوئی بھی گھوسٹ ملازم نہیںہے ٹیم کی آمد سے قبل ہی انتظامیہ نے اس کام کی ریہرسل کا آغاز کر دیا تاکہ ٹیم کے سامنے تمام ورکرز کی اصل شناخت کو یقنی بنایا جاسکے جس کے لئے ٹی ایم اے جھنگ کے دفتر میں ایک میلے کاسماں نظر آیا اور سنیٹری انسپکٹر محمد اسحاق اور عبدالرشید ایک ایک ورکر کا شناختی چیک کرنے بعد اس امر کو یقینی بنانے میںلگے ہوئے تھے کہ تمام ورکرکی شناخت کو ممکن بنایا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج بہت سے ایسے سنیٹری ورکرز بھی نظر آئے جو کبھی کام کرتے ہوئے فلیڈ میںکبھی نظروں سے نہیں گذرے بلکہ عام لو گوں کا ان کا بارے میںتاثر یہی تھا کہ تما م سفید پوش لوگ ہیں اور ان افراد کو کئی بار مختلف جگہوں پر کام کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے معاملات جو بھی ہوں اس کے بارے میں تو کچھ نہیںکہا جاسکتا لیکن اس بات سے بھی انکا ر کرنا کسی طور ممکن نہیں ہے کہ اگر یہ سینٹر ی وکرز ٹی ایم اے میںکام کرتے ہیں تو پھر آخر شہر کی صفائی کیو ں کر نہیں ہوپاتی قائم مقام تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عبدالرئوف گجر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ٹی ایم اے میںکوئی گھوسٹ ملازم نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایساسنیٹری وکرر یا سیور مین ایسا ہے جو کام نہ کرتا ہو ںجو چہرے لوگوںکو نئے نظر آرہے ہیں ان میںوہ ملازمین شامل ہیں جو پارکوں ، ڈسپوزل ورکس اور اور کچھ چوکیدار کے طور پر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ فلیڈ میں وہ لوگ نظر نہیں آتے لیکن ایسی کوئی بات نہیں کہ ان میں کوئی بھی ملازم گھوسٹ ہے ٹیم اب ٹی ایم اے آچکی ہے اوراس تصدیق کے عمل میں کافی وقت لگ سکتا ہے لیکن انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیںکیونکہ کوئی بھی غلط کام نہیںکیا گیا جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔