زیارت : زیارت کلی ورچوم میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان معمولی تنازعے پر جمعے کی صبح جب دونوں پارٹیاں آمنے سامنے آئیں تو ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے فائرنگ کی وجہ سے نوجوان اللہ داد سارنگزئی ولد حاجی زمان جان بحق ہوئے۔
بھائی کی ہلاکت کی خبر ملنے پر اس کی شادی شدہ بہن نے بھی خود کشی کر لی تحصیلدار زیارت حاجی نور محمد سے جب میڈیانے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقع کے مجرم کے والد ملا سید نور کو گرفتار کر لیا ہے۔
جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے اور ان کی گرفتاریاں بھی جلد متوقع ہے۔ دونوں (بہن بھائی) کو کلی ورچوم میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا اور فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ کلی ورچوم میں جاری ہے۔