عمران خاں اسلام آباد کو بند کرنے سے کہیں خود بند نہ ہو جائیں۔ زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

ملکہ (بیورو رپورٹ) عمران خاں اسلام آباد کو بند کرنے سے کہیں خود بند نہ ہو جائیں ۔سی پیک کی تکمیل میاں نواز شریف کا خواب ہے جو انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

میاں محمد نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کاصدراورمیاں شہبازشریف کو پنجاب کا صد ر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن زاہد مصطفی اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس ملک نے ترقی کی پاکستان مسلم لیگ (نون) کی حکومت میں کی۔

آج بھی پا کستان تیزترین ترقی کر نے والوں ملکوں میں شامل ہو گیا ہے ۔انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 2013کے پا کستان سے آج کا پا کستان بہت بہتر ہے۔ دہشت گردی میں نمایاں کمی لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے ۔آنے والا وقت میں بھی پا کستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔پا کستان میں 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کا سب بڑا مطالبہ پو را کر دیں گے۔