ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کیلئے بھتہ جمع کرنے کا انوکھا طریقہ سامنے آ گیا۔ راج ٹھاکرے نے فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کو مشروط گرین سگنل تو دیا مگر پروڈیوسر سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ آرمی ویلفیئر فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دے۔
انتہاء پسند ہندو نے پانچ کروڑ روپے بھتہ کی شرط صرف اے دل ہے مشکل کیلئے ہی نہیں، ہر اس بالی ووڈ فلم کیلئے رکھی ہے جس میں کوئی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کام کرے گی۔ یوں بھارتی فوج کی ویلفیئر اب بھتے کے پیسوں سے ہو گی۔