دادو (فیاض جعفری) دادو کے نواحی گاؤں ڈنگر میں زبردستی شادی کرانے پر جوان لڑکی سونہں منگی نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال دادو لایا گیا جہاں پر اسے طبی امداد دی گئی ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اس موقع پر لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے چچا گلشیر منگی زبردستی اپنے بیٹے سے اسکی شادی کروا رہا ہے جس کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم دولھے وزیر منگی اور اس کے والد گلشیر منگی کو گرفتار کر لیا۔