کمزور دل والے ذرا سوچ کر گھر سے نکلیں، میکسیکو سٹی میں ہزاروں زومبی سڑکوں پر آ گئے۔ میسکیکو سٹی میں نواں سالانہ زومبی فیسٹول منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
زندہ لاشوں کا روپ دھارے بڑے اور بچے مانومنٹ ٹو ریولیوشن پر جمع ہوئے جہاں سے شہر کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ زومبی فیسٹول کے شرکا نے غریبوں کے لئے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا۔
فیسٹول میکسیکو کے دوسرے شہروں میں منعقد کیا گیا۔ زومبی فیسٹول پہلی بار دو ہزار ایک میں امریکا کے شہر سیکرامنٹو میں منعقد کیا گیا اور اب یہ ارجنٹینا ، برازیل ، بوگوٹا ، سنگاپور اور جرمنی میں منعقد کیا جاتا ہے۔