پیرس (اے کے راؤ) فرانسیسی حکام کے مطابق فرانسیسی بندر گاہ Calais سے منسلک تقریبا” 10 ہزار افراد پر مشتمل جنگل کیمپ آج ختم کر دیا جائے گا۔ جنگل کیمپ سے نکالے جانے والے افراد کے لیے فرانس کے مختلف علاقوں میں 7500 بستروں پر مشتمل قیام گاہیں مہیا کی گئی ہیں۔
خالی کروائے جانے کے دوران تحفظ کے پیشِ نظر بچوں کو شپنگ کنٹینرز میں بنے کیمپ میں منتقل کیا جائے گا۔ ان افراد کو وہاں منتقل کرنے کے لیے ساٹھ بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزراتِ داخلے کا کہنا ہے کہ وہ ‘طاقت کا استعمال کرنا نہیں چاہتے تاہم اگر پناہ گزینوں نے وہاں سے نکلنے سے انکار کیا یا کوئی این جی او اس کام میں رکاوٹ بنی تو پولیس کو معاملے میں مداخلت کا حکم دے دیا جائے گا۔’
اتوار کو قریبا دس ہزار پرچے تقسیم کیے گئے جن میں لوگوں کو بتایا گیا کہ انہیں بسوں کے ذریعے فرانس کے کن کن علاقوں میں بھیجا جائے گا اور یہ کہ انہیں وہاں پناہ کی درخواست کے لیے موقع بھی دیا جائے گا۔