لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار علی گل پیر بہترین ہنسی مذاق کے باعث پہچانے جاتے ہیں ۔ وہ انتہائی منفرد طریقہ اختیار کرتے ہوئے طنز و مزاح اور موسیقی کے ملاپ سے حالات حاضرہ کو معنی خیز انداز میں پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس کی بہترین مثال انکا ایک گانا وڈیرے کا بیٹا ہے۔
اس گانے میں انہوں نے طنز و مزاح کے ذریعے پاکستان میں موجود وڈیرہ کلچر کی صحیح معنوں میں تشریح کی ۔ ان کی اس کاوش کو پاکستانیوں نے خوب سراہا اور انٹرنیٹ پر اس گانے کو 35 لاکھ 55 ہزار 675 بار دیکھا گیا لیکن اس بار تو انہوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کو لیکر بھارتی وزیر اعظم پر ایک گانا مودی تیری تیار کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔
اس گانے میں علی گل پیر نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارت کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے زبردست پیغام بھی دیدیا ہے۔