قلمی قوت حق گوئی و بے باکی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی یہی وہ طلسماتی کشش ہے۔ مقررین

Pakistan Federal Council of Columnist Members

Pakistan Federal Council of Columnist Members

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے زیراہتمام آرٹس کونسل کراچی میں سینئر قلم کاروں کے ساتھ ایک نشت کا اہتمام کیا جس میں وطن عزیز کے نامورقلم کاروں نے شرکت کی تقریب کے روح رواںنامور سینئر قلم کار شبیر سومرو صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ تربیت کا فقدان ہر محکمے میں ہے بلکل اسی طرح صحافت اور کالم نگاروں میں بھی تربیت کا فقدان ہے اس کیلئے پاکستان فیڈرل آف کالم لمسٹ کے اقدام قابل ستائش ہیں جس طرح پی ایف سی سی تمام نئے آنے والوں کو سنیئر زسے سیکھنے اور مکالمے کا موقع فراہم کرتی ہے اس طرح ہمارے وقتوں میں نہیں ہوتا تھا یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ یہ لوگ وقتاًفوقتاً اس طرح کی نشست کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

سینئر قلمکار اور مدیر غازی یقوب غزنوی صاحب نے نئے آنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھناہی دراصل لکھنا ہے جب تک آپ پڑھے گے نہیں تو آپ اچھالکھ بھی نہیں سکتے اور اچھا لکھنے کیلئے کتب بینی بہت اہمیت کی حامل ہے ۔سید قیصر محمود صاحب نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ایک کا لم نگار اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کو مثبت سوچ دے سکتا ہے اور وہ معاشرے کی برائیوں کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ان کے حل اور تجاویز بھی پیش کرتاہے یہ کالم نگار کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی ہرایک معاشرتی و سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ۔نوجوان صحافی اور کالم نگار عارف خٹک نے کہا کہ کالم نگاری وقت کی اشد ضرورت ہے کالم نگار جس طرح معاشرے کے حالات کی اپنے الفاظ میں عکاسی کرتا ہے اسطرح کوئی نہیں کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر طیب سنگھانوی نے کہا کہ قلم کی طاقت ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ہے تا ریخ گواہ ہے لا غر اور ضعیف وجود رکھنے کے با وجود ایک سچے اور کھرے قلمکار کا قلم ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ رہا ہے اس کے سامنے فولادی قو تیں بھی ریزہ ریزہ ہو جا تی ہیں کیو نکہ حق و با طل کی معرکہ آرائیوں میں فتح ہمیشہ حق کی ہو تی ہے اور قلمی قوت حق گو ئی و بے با کی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی یہی وہ طلسما نی کشش ہے جو قلمکار برادری کا طرہ امتیاز ہے۔تقریب سے سینئر قلم کار حمیرا طہر صاحبہ, ابراہیم احمد خان ،سلیم فاروقی صاحب،شبیر احمد ارمان ،سلیم آزر ، اختر حفیظ ، آچر خا صخیلی ،ایم جے گوہر ،شمشاد علی خان ،ماجد صدیقی ،اجمل شوبی ،خرم سہیل ، مزمل احمد فیروزی اور پی ایف سی سی سندھ کی جنرل سیکریٹری طاہرہ عالم صاحبہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔تقریب کے اختتام پر پی ایف سی سی کے جنرل سیکریٹری منصور احمد خا ن نے تمام قلمکاروں کا شکریہ ادا کیا اور پی ایف سی سی کی جانب سے معز کونسل ممبران کو “سند تحسین “پیش کی گئی. قلم کارشکیلہ سبحان اور زوہیب خان کو شعبہ I.Tاور سوشل میڈیا پر بھر پور کردار دا کرنے پر تعریفی اسناد دی گئی ۔ تقریب میں کراچی کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی کالمنگاروں نے شرکت کی۔

Pakistan Federal Council of Columnist Members

Pakistan Federal Council of Columnist Members