کوئٹہ سانحہ و پشاور میں بم دھماکے پاکستان کی سالمیت کے خلاف انتہا پسند عناصر کی مذموم کاروائیاں ہیں

Sarkarjee

Sarkarjee

کراچی: کوئٹہ سانحہ و پشاور میں بم دھماکے پاکستان کی سا لمیت و بقا کے خلاف انتہا پسند عناصر کی مذموم کاروائیاں ہیں، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ صوفی محمد مسعود صدیقی چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان نے افسوس ناک واقعے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ مملکت میں انتہا پسند کے واقعات میں تمام قوم کو عسکری اداروں کا ساتھ دینا چاہیے۔

لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اس اہم سانحے پر بھی سیاست کررہی ہیں۔ہمیں ان بے گناہ و بے قصور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے جوانوں کے خاندانوں سے اظہار یک جہتی کرنا چاہیے کہ اس غم کے موقع پر سب ایک ہیں ، لیکن بعض سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ صوفی محمد مسعود صدیقی نے شہید ہونے والے جوانوں کیلئے دعا مغفرت کی اور سوگواران کے غم کو کم کرنے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ فتنہ ، فساد اور اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ، اسلام امن و آشتی کا دین ہے ، اسلام ہمیں جڑے اور بھائی چارے کی ترغیب دیتا ہے لیکن انتہا پسند عناصر اسلام کا نام بد نام کرنے کیلئے مذموم منصوبے بناتے ہیں ۔ حکومت کو بے گناہ معصوم عوام کی سلامتی کیلئے سیاست نہیں بلکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔