مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والا شخص پولیس کی ملی بھگت سے رہا، مہر محمد شفیق نے 15پر کال کی کہ پانچ نا معلوم ڈاکو مجھے سے میری کار اور ڈھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں، مہر محمد شفیق نے سالے کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا تھا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہر محمد شفیق نامہ شخص نے اپنے موبائل نمبر0323/1496158سے15پر کال کی کہ وڈانہ کٹ کے قریب پانچ نا معلوم افراد مجھ سے میری کرولا کار نمبری LED5683اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین کر فرارہو چکے ہیں،مہر محمد شفیق نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے سالے سے ڈھائی لاکھ روپے لیکر اپنے کار پر وڈانہ کی طرف آ رہا تھا کہ پانچ نا معلوم افراد نے مجھ سے نقدی اور کار چھین لی ہے، پولیس نے شک گزرنے پر جب مہر محمد شفیق کی چھترول کی تو اس نے بتایا کہ میں نے اپنے سالے شرافت سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا میرا سالہ مجھے میری کار پر وڈانہ کٹ پر تار کر واپس چلا گیا تھا اور میں نے 15پر کال کر دی، جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے شرافت سے کار بھی بر آمد کر لی،پولیس کی ملی بھگت سے رات گئے مہر محمد شفیق کو چھوڑ دیا گیا، چند ماہ قبل بھی وڈانہ کے قریب ایک شخص نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اسی ڈکیتی کے جرم میں جیل بھیج دیا تھا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گدھوں کی کالیں اتارنے والا گروہ سر گرم ،ایک ہی رات میں چھ گدھوں کو چوروں کرکے ان کی کھالیں اتار لی گئی، تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل قصور کے ایک گودام کروڑوں روپے مالیت کی گدھوں کی کالیں بر آمد ہوئی تھی ،مصطفی آباد کے نواحی دیہات سے بھی ایک ہی رات میں دو دو گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتاری گئی تھے، جس کے بعد گدھوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ رک گیا تھا، اب وہ گروہ دوبارہ سر گرم ہو گیا ہے، گزشتہ رات مصطفی آباد کے نواحی گائوں بستی رحمت آباد نزد کتلوہی سے نا معلوم چور احمد رضا، عرفان، قمر الدین، رشد، ضیا الحسن شاہ سمیت چھ افراد کے گدھے چوری کرکے انہیں فصلوں میں لیجا کر ہلاک کر دیا اور ان کی کھالیں اتار کر فرار ہو گئے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محفل ذکر شہادت حسین 28اکتوبر کو بعد نماز عشافیضان پنجتن پاک مصطفی آباد میں ہوگی، پیر سید برھان حیدر شاہ نقوی حافظ آبادی خصوصی خطاب فرمائیں گے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تفصیلات کے مطابق مرکز اہلسنت دارالعلوم فیضان پنجتن پاک مصطفی آباد میں محفل ذکر شہادت حسین 28اکتوبربروز جمعہ بعد نماز عشازیر اہتمام ناظم اعلی دارالعلوم ہذا پیر محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار منعقد ہو گی، تقریب کی صدارت پیر سید علی حیدر شاہ بخاری کریں گے، میاں فاروق احمد انصاری، چوہدری اصغر علی انصاری امیدوار برائے صوبائی اسمبلی،حاجی مقصود صابر انصاری سابقہ ضلعی نائب ناظم قصور، چوہدری محمد یوسف چھینہ چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے،میاں عبدالخالق امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، محمد جنید قادری کوارڈینیٹر مرکز اہلسنت مصطفی آباد نے کہا کہ عوام کو واقع شہادت حسین سے آگاہی کیلئے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں، تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تقریب میں لاہور قصور، ودیگر اضلاع کے علاوہ مقامی علما کرا م کی بھی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کشمیری بے سروسامانی کے عالم میں 8لاکھ بھارتی فوج کے سامنے آزادی کے حصول کیلئے پاکستانی پرچم بلند کئے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی خاموشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارتی افواج کے ظلم و ستم، قتل و غارت کے باوجود کشمیریوں کی زبان پر ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”پاکستانی عوام اور حکمرانوں کو کشمیریوں کی بھر پور حمایت کرنے چاہئے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے پاکستان عوام کو آگاہ اور عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد عبید اللہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں وڈیو اور تصاویر دیکھانے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر ہرآنکھ اشکبار تھی، محمد عبید اللہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے، کیونکہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے، جلد ہی کشمیریوں پر ہونے مظالم سے آگاہی کیلئے نواحی گائوں کھارا میں ایک بڑا پروگرام منعقد کریں گے اور قصور تک آگاہی کیلئے ریلی بھی نکالی جائے گی، تقریب میں شریک سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی پرچم اٹھائے آزادی کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کی بھر پور مدد کی جائے۔