فتح پور (نیوز رپورٹر) ملک غلام سرور کھیڑا یونین کونسل گرے والا سے کسان ممبر بلا مقابلہ منتخب ، دوست ،احباب کی مبارکباد، عوام کے اعتماد پر شکر گزار ہوں،انشاء اللہ اپنی یونین کونسل میں بلا تفریق عوامی مسائل کو حل کروائیں گے، ان خیالات کاا ظہار یونین کونسل گرے والا سے بلا مقابلہ نو منتخب کسان ممبر ملک غلام سرور کھیڑا نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ،یونین کونسل گرے والا سے بلا مقابلہ منتخب کسان ممبر ملک غلام سرور کھیڑا نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرابلا مقابلہ ممبر منتخب ہونا عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے ، عوام نے مجھے اس منصب کے لئے منتخب کیا ، انشاء اللہ اپنی قابینہ کے ساتھ مل کر علاقہ کو ترقی یا فتہ بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نیوز رپورٹر) واپڈا آفس فتح پورمیں مبینہ کرپشن اورریڈنگ پر احتجاج پر ایس ای مظفر گڑھ کی کھلی کچہری کا وعدہ ،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ایفا نہ ہو سکا ، واپڈا صارفین کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید مشکلات کا سامنا ،تفصیل کے مطا بق گزشتہ ماہ یونین کونسل 98ایم ایل کے نو منتخب چیئر مین چوہدری پرویز اختر ،وائس چیئر مین چوہدری خالد محمود گجر کی سر براہی میں یونین کونسل کی عوام کے ساتھ مل واپڈا آفس میں احتجاجی دھرنا دیا تھا ، اس دوران عوامی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ اور آئندہ عوامی شکایات کے خاتمہ کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد کا ایس ای مظفر گڑھ عطا ء اللہ بھٹہ نے کیا تھا ، لیکن تاحال عوامی مشکلات کا حل نہ تو ممکن ہو سکا اور نہ ہی ایس ای مظفر گڑھ نے فتح پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ، چوہدری پرویز اخترنے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای مظفر گڑھ عطاء اللہ بھٹہ نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس پرہم نے احتجاجی دھرنا ختم کیا،لیکن عوام کے مسائل نہ تو حل ہو رہے ہیں، نہ ہی عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی اور نہ ہی ایس ای مظفر گڑھ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ،اس کا کوئی تدراک نہیں ہو رہا ،جس پر ہم سراپا احتجاج ہیں، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نیوز رپورٹر) دو نو مبر کا دوران عوام کاتقدیر کا فیصلہ کرے گا ، پکڑدھکڑاور دیگر ذرائع سے ہراساں کرنے سے گھبرانے والے نہیں ، لیہ سے پاکستان کی بقاء کے لئے عوام بھر پور شرکت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف کے تحصیل جنر ل سیکر ٹری چوہدری اسد حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ دو نو مبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ ہو گا ، حکمرانوں نے ناجائز ذرائے سے اثاثے بنا ئے ، اور بیرون ممالک میں آف شور کمپنیاں قائم کیں، اور عوام کو حقائق بتانے سے گریزاں ہیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میدان میں آئی ہے ، حکمرانوں کو کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا اور حساب کی ادائیگی تک ہم دھرناکے لئے بھر پور تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی دھمکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ، ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،اور اسلام آباد کے دھرنے میں لیہ کی عوام بھر پور شرکت کر کے اپنی نمائندگی اور پاکستان کی بقاء کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نیوز رپورٹر)گھریلو حا لا ت سے دلبردا شتہ ہو کر نوا جوا ن کی خو د کشی کی کو شش ،زخمی حا لت میں ہسپتا ل منتقل ۔
تفصیل کے مطا بق گھریلو حالا ت سے دلبردا شتہ ذیشا ن ولد نذیر حسین سکنہ چکنمبر 251/TDAنے گزشتہ را ت آتشین اسلحہ سے فا ئرنگ کر کے اپنے آپ کو ہلا ک کر نے کی کو شش کی مگر گو لی لگنے سے زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل فتح پور منتقل کر دیا گیا قا نو نی کا روا ئی جا ری ہے ۔ فتح پور (نیوز رپورٹر)میپکو سب ڈویژن فتح پور ،ایس ڈی او سمیت تما م ملا زمین غا ئب ،صا رفین مسا ئل کے حل کیلئے دن بھر چکر لگاتے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تفصیل کے مطا بق گزشتہ رو ز میپکوسب آفس فتح پور کے تما م ملا زمین دفترمیں موجو د نہ ہو نے کے با عث صا رفین دن بھر اذیت سے دو چا ر رہے ملا زمین دفتری اوقا ت میںاپنے اپنے کمرو ں کو لا ک کیے بغیر چلے گئے جبکہ مسا ئل کے حل کیلئے آنے وا لے سینکڑو ں صا رفین دن بھر چکر پے چکر لگا تے رہے مگر اس با رے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی صا رفین نے احتجا ج کرتے ہو ئے وفا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ فتح پور میں وا پڈا سے متعلقہ مسا ئل اور ملا زمین کا کردا ر عجیب صو رتحا ل اختیا ر کرتا چلا جا رہا ہے صا رفین کے مسا ئل حل کر نے کی بجا ئے انہیں ذلیل کر نا وطیرہ بنا لیا گیا ہے صا رفین کو ذلیل و خوا ر کر کے نا جا ئز وصو لی کی را ہ ہموا ر کی جا تی ہے انہو ں نے کہا کہ صا رفین کے مسائل حل کر نے کے سا تھ سا تھ ملازمین کی حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ملازمین کی غیر حا ضری متعلق معلو ما ت حا صل کر نے کیلئے ایس ڈی او سے را بطہ کیا گیا فو ن اٹینڈ ہو سکا اور نہ ہی ایس ایم ایس کا جوا ب دیا گیا جبکہ دیگر ملا زمین کے فو ن بھی آف رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح پور (نیوز رپورٹر) میاں اینڈ کوفتح پور کے منشی کو دن دیہاڑے بنک سے رقم لے جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے لوٹ لیا ، پولیس سے رابطہ پر فرضی کاروائی ، پہلے بھی بنک سے رقوم لوٹنے کے واقعات ہوئے ،لیکن ابھی تک پولیس ان ڈکیٹی کرنے والے ملزمان تک نہ پہنچ سکی ،عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ، تفصیل کے مطابق نیو غلہ منڈی فتح پور کے آڑھتی و سا بق بنک منیجر میاں محمد اکرم نے صحافیوں کو بتایا کہ مورخہ 25 اکتوبر 2016 کو میرا منشی محمد امین یو بی ایل بنک سے مبلغ ایک لاکھ روپے کیش لیکر منڈی کی طرف آ رہا تھا اس دوران گرلز کالج کے قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد نے میرے منشی کو روک کر اسلحہ کے زور پر رقم ہتھیا کر فرار ہو ہو گئے ، واقع کی اطلاع پولیس تھانہ فتح پور کو دی گئی ، نیو غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے تھانہ سے رجوع کیا ،لیکن نہ تو رپٹ درج کی اور نہ ہی فوری طور پر کاروائی شروع کی ، انہوں نے حکام بالا سے ڈکیٹی کرنے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطا لبہ کیا ہے ، فتح پور میں قبل اذیں بھی اسی یو بی ایل بنک اور مقامی پٹرول پمپ کے کیشیر کو بھی گرلز کالج کے قریب روک کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، چوہدری قیصر سکنہ 267ٹی ڈی اے کو بھی اسی بنک سے رقم حاصل کر کے ترکھانی نہر کے قریب نامعلومافرادنے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر چوہدری قیصر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا ، فتح پور پولیس ابھی تک بنک سے رقوم حاصل کرکے جانے والوں کی ڈکیٹیوں کاسراغ لگانے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ، جس پر عوامی حلقے شدید پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ فتح پور کی لاپرواہی اور عوامی مسائل کے حل نہ ہونے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا۔