بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وضاحت کی ہے کہ پیر کے روز کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والا حملہ ’’داعش نے نہیں بلکہ لشکر جھنگوی العالمی نے کیا‘‘۔
بقول اُن کے، ’’یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، جس میں ہمسایہ ممالک بھی ملوث ہیں۔‘‘
اُنھوں نے کہا کہ ’’بین الاقوامی برادری کو یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ داعش پاکستان میں موجود ہے، حالانکہ ایسا نہیں‘‘۔ بقول اُن کے، ’’منظم شکل میں داعش پاکستان میں موجود نہیں‘‘۔