الریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شامی حزب اختلاف کے اعلیٰ مذاکراتی کمیشن کے رابطہ کار ریاض حجاب نے الیمامہ محل میں ملاقات کی ہے اور ان سے شام کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شاہ سلمان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
انھوں نے شام میں جاری تنازعے کے جنیوا اول سمجھوتے کے مطابق سیاسی حل کے لیے سعودی مملکت کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔