تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب غلام شاہ کے نواحی گاؤں ناتھو جت کی مکین مستحق خواتین مسمات مہناز، سکینہ، علم زادی بینظیر انکم سپورٹ تلہار کی آفیس کے عملے خلاف سٹی پریس کلب پر احتجاج کرتے بتایہ کہ آفیس کا عملہ غریب مستحقین کیلئے عذاب بن گیا ہے اے ٹی ایم کارڈ کیلئے ہم کو پانچ سے چھہ بار آفیس کے چکر لگوائے ہیں لیکن ہر بار کوئی بہانہ بنا کر ٹکا دیتے ہیں۔
آفیس میں بیقاعدگی انتہا پر ہے کوئی نظم و ضبط نہیں خواتین کا کوئی احترام نہیں انہوں نے آفیس عملے پر الزام لگایا کہ ایک تو خواتین کیساتھ انکا رویہ نا شائستہ ہے اور سارا دن آفیس کے باہر دھوپ میں کھڑا کرکے بلاوجہ پریشان کرتے ہیں آفیس میں رشوت اور ایجنٹ مافیہ کی بھرمار ہے۔
عملے کی من مانیاں عروج پر ہیں جن سے کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ ہم غریب ہیں ادھار کرایہ لیکر آتے ہیں لیکن یہاں ہماری داد رسی والہ کوئی نہیں انہوں نے بی آئی ایس پی چیئرمین اور بالا حکامسے اپیل کی ہے کہ بلاوجہ تنگ کرنے والے عملے کیخلاف کارروائی کی جائے اور ہمارے مسائل جلد حل کئے جائیں۔