عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالرز اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1269 ڈالر ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 600 روپے ہوگئی ، اسی طرح 86 روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 228 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔