فیصل آباد کی خبریں 26/10/2016

Hafiz Tahir

Hafiz Tahir

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد بھاگتے ہوئے آسان ٹارگٹس کو نشانہ بنار ہے ہیں ،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،انہوں نے عمران خان کی جانب سے ان حملوں میں حکومت کے ملوث ہونے کے الزام کی شدید الفاظ میں بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب پوری سیکیورٹی ایک طرف لگا دی جائے تو پھر اس طرح کے واقعات ہونا کوئی انہونی بات نہیں ،عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان اور دھرنے کی دھمکی کے بعد تمام سیکیورٹی اداروں کو اس ایک جانب الرٹ کیاگیا ہے تا کہ دھرنے کے شرکاء کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے ،اب اس بات کو ایشو بنا کر حکومت پر الزام لگانا عمران خان کی ذہنی پستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،اگر لوگ ان کو رسپانس نہیں دے رہے تو اس میں حکومت کا کیا قصور ہے وہ ہر معاملے میں حکومت پر کچڑ اچھالنا اپنا فرض اولین تصور کرنے لگے ہیں یہ طریقے ٹھیک نہیں ،صدا بادشاہی صرف خدا کی ہوتی ہے اگر کل کلاں خدانخواستہ عمران خان کو حکومت مل جاتی ہے تو پھرا نہیں اسے قسم کے الزامات اور رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جس کیلئے انہیں ابھی سے تیاری شروع کر دینی چا ہیے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کوئی لوکل نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ اور ناسور ہے بن چکا ہے جس سے اکیلے عمران خان نمٹ سکتے ہیں اور نہ کوئی اور حکمران اس کی لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا اگر اسی طرح ہم ایک دوسرے پرا لزام تراشی کرتے رہے تو دہشت گرد ہمیں نیچا دکھانے میں زیادہ دیر نہیں لگائیں گے ،عمران خان اپنے الفاظ پر اچھی طرح غور کریں اور قوم سے معافی مانگیں تا کہ وہ لوگ جن کی دل آزاری ہوئی ہے ان کی داد رسی ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Rana Javed

Rana Javed

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ جب بھی تحریک انصاف کسی جلسے یا ایونٹ کا اعلان کرتی ہے تو ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دال میں ہی کالا نہیں بلکہ پوری کی پوری ہنڈیا ہی کالی ہے ،پہلے جب اسلام آباد کا دھرنا اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب تھا تو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آرمی پبلک سکول کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے اپنا دھرنا پر امن طور پر ختم کردیا تھا ،مگر اب کسی کی بھی سازش کامیاب نہیںہونے دینگے اور دو نومبر کو بھرپور دھرنا بھی ہو گا اور اسلام آباد بھی بند کر کے دکھائیں گے ،انہوںنے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی و صوبائی حکومت کی بدترین نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نااہلوں کے اتحادی بھی نااہل ہی ہونگے ،اگر یہ اہل ہوتے تو جیسے وزیر داخلہ مبینہ طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کو آٹھ روز قبل ہی ان حملوں کی پیشگی وارننگ دید ی گئی تھی مگر ان لوگوں نے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں کو یاد رکھنا چا ہیے کہ یہ بھی جو صوبے میں بیٹھیں ہیں انہیں کے لوگ ہیں جو ان کے لوگ ہونگے ان کا رویہ اور کردار بھی آپ جیسا ہی ہوگا ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کی ہر سطح پر انکوائری کریں تا کہ معلوم ہو سکے کہ ان حملوںمیں بیرونی ہاتھ کتناملوث ہے اوراندرونی ہاتھ کتنے اس سازش کا حصہ ہو سکتے ہیں اگر اس سانحہ کی اچھے طریقے سے انکوائری ہو جاتی ہے تو پھر یہ بات یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ وطن عزیز میں کبھی بم دھماکے نہیںہونگے اور اگر ہونگے تو ہو فی الفور پکڑے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن اصلاح معاشرہ فیصل آباد کے صدر محمد انور خان اور جنرل سیکریٹری محمد زبیر نے کہا ہے کہ محلہ گوبند پورہ گلی نمبر 6جامعہ مسجد غوثیہ کے باالمقابل چوک میں حاجی شیخ محمد ارشاد نامی شخص نے ٹی ایم اے جناح ٹائون سے نقشہ منظور کروائے بغیر 7مرلہ جگہ پر نئے تعمیر کیے گئے ڈبل سٹوری مکان کے نیچے غیر قانونی طور پر نصف درجن دوکانیں تعمیر کر لی ہیں اور بجلی اور گیس کے میٹربھی ڈومیسٹک (گھریلو)لگوائے ہیں اور بجلی کے کھمبے کے ساتھ ساتھ ارد گرد لوہے کا انتہائی خطرناک چَھپر بھی لگا دیا ہے جو کہ انسانی جانوں اور مال کیلئے انتہائی خطرناک ہے متعلقہ ٹی ایم اے جناح ٹائون اور فیسکوکے عملہ نے چمک کے آگے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،ان سماجی رہنمائوں نے کمشنر فیصل آباد مومن علی آغا،ڈی سی اوفیصل آباد سلمان غنی ،ٹی ایم اے جناح ٹائون کے ایڈمنسٹریٹر بلاول ابڑو اور چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمداسلم سے مطالبہ کیا ہے کہ نقشہ کے بغیر تعمیر کیجانے والی نصف درجن دوکانوں کو نہ صرف فوری طور پر سیل کر کے مقدمہ درج کیاجائے بلکہ بجلی کے کھمبے کے ساتھ ارد گرد لوہے کے لگے چھپر کو بھی فوری طور پر ہٹایا جائے تا کہ کسی بھی وقت کوئی بھی نا خوش گوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران جناح مارکیٹ سرکلر و سرگودھا روڈ فیصل آباد کے صدر حاجی میاں عبدالطیف قضاء الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 10بجے کینال روڈ نزد سوزوکی موٹرز دائے قبرستان میں ادا کی جائیگی،علاوہ ازیں انجمن تاجران جناح مارکیٹ کے ممبران سلیم سلطان،چوہدری محمد رمضان اور کاشف رفیق نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرے ہوئے اللہ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ،چیئرمین ظفر اقبال سندھو،جنرل سیکریٹری میاں تنویر ریاض و دیگر عہدیداران طارق محمود قادری،رانا خالد محمود،چوہدری عبدالوحید ،شیخ زاہد،مرزا دائو د ابراہیم،میاں عابد،شکیل عابد بھٹی،رانا عبدالحمید اور عرفان منج نے کہا ہے کہ کوئٹہ جیسے پر امن شہر میں دہشت گردی کی اتنی بڑی واردات کا ہوجانا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،یہ کیسے ممکن ہے کہ تین افراد آئیں اور ایک پولیس ٹریننگ کالج میں داخل ہو کر پانچ درجن سے زائد اہلکاروں کو موت کی وادی میں دھکیل دیں ،مگر ان کے ساتھ مزاحمت کرنے والا کوئی نہ ہو ،بالآخر فوج کو آکر آپریشن کرنا پڑے ،انہوںنے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا مگر ان کو روکنا صرف فوج ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ پولیس بھی برابر کی حصہ دار اور حق دار ہے ،انہوںنے کہا کہ بھارت جو کہ پاکستان کو دہشت گردملک قرار دلوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے اور وہ ہی پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں ملوث ہے مگر ہم ان کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو رہے جو کہ ہماری بدقسمتی ہے ،انہوںنے کہا کہ فیصل آباد پولیس لائن میں جانا ہو تو ہمیں کئی جگہ اپنی شناخت کروانا پڑتی ہے مگر کوئٹہ میں تین دہشت گرد آئے اور سیدھے بیروکوںمیں پہنچ گئے ،دو سو سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بناکر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا مگر فوج آنے سے قبل کوئی مزاحمت نہ ہوسکی ،صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا یہ کہنا کہ اس میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے تا ہم صرف غیر ملکیوں کانام لیکر ہم اپنے نااہلیوں پر اگر پردہ ڈالیں تویہ نقصان کی بات ہو گی ،ہمیں اپنی صفوںمیں چھپے نا اہلوں اور بزدلوں کا پتہ ہونا چاہیے تا کہ جتنی جلدی ہو سکے ان سے جان چھڑوائی جا سکے،تاجر رہنمائوںنے سانحہ میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کے لواحقین سے دلی اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا ایک اور بد ترین سانحہ قرار دیا ہے۔

Electricity Wires

Electricity Wires