رحیم یار خان: انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر مقامی زیپ سکول میں پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار و اسسٹنٹ گورنرروٹری انٹرنیشنل ممتاز بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو دنیا بھر میں بچوں کا واحد لاعلاج مرض ہے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں پرحملہ کرکے انہیں زندگی بھر کیلئے ٹانگوں سے معذور اور اپاہج بنا دیتا ہے لیکن اس سے بچائو ممکن ہے۔
انسدادپولیو کی ہر مہم میں ویکسین کے دوقطرے پینے والے بچے اس موذی وائرس سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے اس دن کے حوالہ سے تمام سرکاری،نیم سرکاری و پرایئویٹ اداروں اور بنکوں سے اپیل کی کہ وہ معذور اور اپاہج افراد کی آسانی، دفتروں میںداخلہ اور اے ٹی ایم استعمال کرنے کیلئے ریمپ تعمیر کریںجو عین ثواب اور صدقہ جاریہ ہوگا۔کلب پولیو کمیٹی کی چیئر پرسن میڈم ثمینہ اشرف نے بتایا کہ پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہو چکا جبکہ پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں اس کاخاتمہ ہونا ابھی باقی ہے۔ڈائریکٹر سکول محمد اجمل نے بتایا کہ پولیو کی ہر مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے میں ادارہ ہذمیں تمام بچوں کو ویکسین باقاعدگی سے پلائی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہاکے پولیو کے خاتمہ میں والدین اور سول سوسائٹی کا کردار بڑا اہم ہے۔ اس موقع پر روٹیرین جان محمد وارثی، عمران چوہدری،ثمینہ اشرف،عبدالرشید، سکول پرنسپل،انتظامی و ٹیچنگ سٹاف کے علاوہ 2سوسے زائد بچوں نے شرکت کی۔روٹری کلب کی طرف سے بچوں اور سکول انتظامیہ و دیگر میں پولیو سٹوری بکس، سپیکنگ بکس،، کیپس، شرٹس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔