راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج ورکنگ باؤنڈری پر چپراڑ سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہادتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
ادھر کنٹرول لائن پر بھی گولہ باری سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہو گیا۔عسکری ذرائع کے مطابق دشمن کی 4 چوکیوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا اور پانچ بھارتی فوجی مارے گئے۔