سائبیریا سے 4 ہزار سال پرانا کھلونا دریافت

Old Toy

Old Toy

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صوبے سائبیریا میں مٹی سے بنایا گیا ایک ایسا کھلونا دریافت ہوا ہے جو کم از کم 4 ہزار سال پرانا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھالو کی شکل کے اس جھنجھنے کو حرکت دی جائے تو اس سے اب بھی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس کھلونے کی کھوج لگانے والے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس کا شمار دنیا کے قدیم ترین کھلونوں میں ہوتا ہے۔

کھلونے پر تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس کا تعلق 2500 سے 800 قبل مسیح کے عہد سے ہے۔ نوواسبیرسک کے ماہر آثار قدیمہ کے مطابق مٹی سے بنا ہوا یہ کھلونا اندر سے کھوکھلا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کنکر بھرے گئے ہیں۔

اس کھلونے کو حرکت دینے سے یہ کنکر آواز پیدا کرتے ہیں۔