کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ بزدل دشمن کی بزدلانہ کاروائی ہے ایسے سانحات ہمارے مہذب معاشرے پر بد نما داغ ہے معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ یہ عناصر مسلمان ہیں دہشت گردی کی ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پوری قوم کو متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی جانب شہداء کوئٹہ کی یاد شمع روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے سینکڑوں کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی عصمت انور محسود نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سپہ سالار جنرل راحیل شریف ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ایک صفحہ پے ہیں ،ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
دہشت گرد اپنی آخری سانس لے رہے ہیں انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب ہماری حکومت اور پاک افواج ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے گی تقریب سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہاکہدہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیاسی و مذہبی قیادت کو تما م تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا اور منظم اور متحد ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور پاک افواج کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔اس موقع پر شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کی جانب سے شہداء کوئٹہ کی یاد میں شمع روشن کئے گئے اور شہدا ء کوئٹہ اور دہشت گردی کے جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک افواج کے شہداء کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔ جار ی کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری