فروغ امن، استحکام پاکستان کیلئے صوفیانہ طرز فکر کو اپنانا ہو گا۔ مسعود احمد صدیقی

karachi

karachi

کراچی : فروغ امن،استحکام پاکستان کیلئے صوفیانہ طرز فکر کو اپنانا ہو گا، آج یہاں پر موجود مذاہب عالم کا بھر پور اعتمادصوفیا ء کرام کی سب سے بڑی تنظیم،تنظیم مشائخ عظام پاکستان پر ہے ہم اس پلیٹ فارم پر ایک نقطہ فکر پر اکتفا کر چکے ہیں کہ افواج پاکستان کا مشن پاکستان کی بقا کا مشن ہے ہم اپنی افواج کیساتھ ہیں۔حکومت کو سیاسی قوت کیساتھ ساتھ حقیقی صوفیاء اکرام کو فروغ امن اور استحکام پاکستان کی خاطر انکی خدمات سے استفادہ کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کیا۔لاثانی میڈیا سیکرٹریٹ کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارسے مختلف وفود نے ملاقات بھی کی جن میں ہندو کمیونٹی کے ارجن داس نے کہا کہ لاثانی سرکار کی بین المذاہب امن خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اعلان کرتے ہیں اور ہندئووں کے حقو ق کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے کیلئے ہم صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار بے حد مشکور ممنوں ہوں گے۔

صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی ۔پیر خلیفہ صادق قریشی نقیبی چیئرمین تحریک حقو ق ملت پاکستان نے کہاکہ لاثانی سرکار کی ذات فیض و کرم کا گنجینہ ہے،آپکے امن مشن،محبت،خلوص کو سراہتے ہیں۔علامہ پیر سید شاہد حسین گردیزی صاحب سجادہ نشین شاہ گردیزنے کہا کہ فلاح انسانیت کی خدمات صوفیا ء اکرام کا طرہ امتیاز رہا ہے۔،لاثانی سرکار کی خدمات قابل ستائش ہیں۔سربراہ اقلیتی پریم پارٹی پاکستان دانیال بھٹی نے کہا کہ ہم کو جو پیار اور محبت ہمیں مذاہب کیلئے لاثانی سرکار سے ملا اسکی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملی مسیحی برادری لاثانی سرکار کیساتھ بھر پور تعاون اور حمائیت کا یقین دلاتی ہے۔پیر تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں ناروال نے کہا کہ لاثانی سرکار کا امن مشن ہمہ گیر نوعیت کا حامل ہے۔

صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار سے لیاقت علی نقشبندی،پیر احسان الحق معصومی نقشبندی،پیر محمد راشد نقشبندی،پروفیسر علامہ پیر محمد اکرم چشتی، ڈاکٹر جمیل قلندر،ساجن بھاٹیا،لارڈ بشپ شمس پرویز(مرکزی چیئر مین ایسو سی ایشن آف بشپ ان چر چز)،ڈاکٹر ذوالفقار علی گل،پروفیسر فضل الرحمن، میاں طاہر جمیل (ایم پی اے)، نعیم اللہ گل (ایم پی اے)، رضا مٹو (چیئرمین تحریک حقوق اقلیت) و دیگر وفود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی خدمات کو سرہاتے ہوئے بین المذاہب کے درمیان اتحاد کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔