دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان، ثناء میر کپتان برقرار

Women's Team

Women’s Team

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ناقص کارکردگی اور ٹی 20 کپتانی سے محروم ثناء میر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

بطور کوچ عہدہ سنبھالنے والے باسط علی نے ثنا میر کی قیادت کو بچا لیا۔

قومی ویمن ٹیم 2 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔