فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے زرعی تحقیقی ماہرین کیلئے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے کنوینر ڈاکٹر حافظ محمد اکرم نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار پر مو سمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مو ثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس سے ملک کی زرعی معیشت میں انقلاب برپا ہونے کی امید ہے۔
ورکشاپ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اورامریکہ سے آئے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہر پروفیسر ز نے شرکا ء کو تربیت دی۔
اختتامی تقریب کے شرکاء سے ڈائریکٹر اگرانومی مختار احمد شیخ، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر غلام محبوب سبحانی، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمداور پروفیسر ڈاکٹر تسنیم خالق نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تربیت حاصل کر نے والے زرعی سائنس دانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔