کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہے۔ ارقم طارق

Arqam Tariq

Arqam Tariq

شیخوپورہ : کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے کاشتکاروں کو کنگی سے پاک گندم کے بیج کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز،ای ڈی او زراعت مشکور احمد ،ڈی او زراعت چوہدری منیرکے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور ضلع بھر کے کسانوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب 57ارب روپے کی سبسڈی سونا ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی مد میں کسانوں کو فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت ترقی کر رہی ہے حکومت پنجاب زراعت کے فروغ اور زرعی پیداوارمیں اضافہ کے لئے بھر پور سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسان اور کاشتکار بھر پور استفادہ حاصل کریں۔

تقریب کے اختتام پر انہوں نے کسانوں میں گندم کے بیچ کے تھیلے تقسیم کئے۔