شیخوپورہ (رانا طاہر اقبال سے) شیخوپورہ میں ایر گیشن کے آ فیسران نے جو عرصہ دراز سے سرکاری خزانے کولوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔
انکے خلاف سایل رانا طاہر نے اینٹی کرپشن میں درخواست دے رکھی ہے جس میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ اس کرپٹ ٹولے نے ملک و قوم کے کروڑوں روپے لوٹے ہیں حال ہی میں چارچک رسالہ نہر اورہرن مینار والی نہرکو پختہ کرنے کی مد میں کروڑوں روپے لوٹے اور رفو چکر ہو گئے۔
اسی طرح بوگس ادایگیوں ۔ناقص مٹیریل۔پانی چور ی ۔بھل صفائی کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اگر ان کے اثاثہ جات ہی طلب کر لیے جائیں کہ ملازمت کے بعد اتنے اثا ثہ جات اتنی سپیڈ سے کیسے بڑھے تو کرپشن سامنے آسکتی ہے۔
لیکن مسلسل تیسری مر تبہ تاریخ پر نہ آنا اور ریکارڈ طلب کرنے پر ریکاررڈ پیش نہ کرنے کے باوجود اینٹی کر پشن کی خامو شی قابل حیر انگی ہے۔