بدین (عمران عباس) میونسپل کمیٹی بدین کے صفائی کے عملے کی جانب سے تین دنوں سے کام چھوڑ ہڑتال کے باعث شہر سارا کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا، شہری شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے۔۔
بدین میونسپل کمیٹی میں صفائی صفائی کے عملے جس میں اکثریت ہندو مذہب سے ہے گذشتہ تین دنوں سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہونے کے باعث شہر سے صفائی نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث شہر سارا کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہونے سے تعفن اٹھنے کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔۔
ھندو برادی کا تہوار دیوالی کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے انہیں ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عید کا دن آنے کے باوجود انہیں پیشگی تنخواہیں جاری نہیں ہوسکی ہیں جس کے باعث صفائی کےعملے نے کام چھوڑ ہڑتال کردی اور تین دن گذرجانے کے باوجود شہر سے صفائی کا کام نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ شہر بھر کے گٹر نالے اور راستے گندے پانی سے بھر چکے ہیں جس کے باعث شہریوں کو راستوں اور گلیوں سے چلنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔
میونسپل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہوں کے چیک جاری ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے باعث بینکوں سے انہیں پیسے نہیں مل رہے ہیں ، دوسری جانب صفائی عملہ کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں تنخواہیں نہیں دی جاتی یہ ہڑتال جاری رہے گی۔۔۔