کراچی کی خبریں 30/10/2016

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی حالات ‘ عوامی مطالبات ‘ تحریک احتساب اور حکومتی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیرپٹی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن ملک و قوم کے مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے اور اقتدار پر قابض استحصالی طبقات نے کرپشن کے ذریعے ملک و قوم کی جڑیں اس قدر کھوکھلی کردی ہیں اور پاکستان و عوام کو اس قدر نقصان پہنچایا ہے کہ جتنا شاید امریکہ ‘ اسرائیل ‘ بھارت ‘ طالبان اور دہشتگردوں نے بھی نہیں پہنچایا ہوگااسی لئے انہیں خوف ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات اور غیر جانبدارانہ احتساب و انصاف ان کی آرٹیکل 6کے تحت سزا کا باعث بن جائے گا اسی لئے وہ احتساب کی بجائے حکومت و جمہوریت کی قربانی کیلئے تیار ہیں تاکہ احتساب سے بھی بچ جائیں اور سیاسی شہید بھی کہلائیں تاکہ آئندہ انتخابات میں ایکبار پھر عوام کو فوج کے خلاف ورغلاکر جمہوریت کے نام پر پھر سے اقتدار میں آجائیں یہی وجہ ہے کہ حکمران بذات خودجمہوریت کی رخصتی کے حالات پیدا کرکے آمریت کیلئے ماحول سازگار بنارہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پاکستان کا تجارتی حب اور قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسلئے اسٹیٹ بنک یا اس کے ذیلی شعبوں کی کراچی سے لاہور منتقلی حکمرانوں اور استحصالی و مفاد پرست طبقے کیلئے تو مفید ثابت ہوسکتی ہے مگر قومی اقتصادی سرگرمیوں کیلئے رکاوٹ کا باعث بنے گی جبکہ اس قسم کے متعصبانہ و مفاد پرستانہ اقدامات قومی وحدت و یکجہتی اور ملکی مفاد و مستقبل کیلئے خطرناک و تشویشناک ہیں۔ اسلئے وفاقی حکومت کی اس دوغلی پالیسی کے سبب کراچی کے تجارتی وصنعتی حلقوں کا احتجاج لازمی و راست اقدام ہے جس کی ہر سطح پر بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اسٹیٹ بنک کی لاہور منتقلی کو حکمرانوں کا متعصبانہ و مفاد پرستانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر قابض حکمران بتدریج پاکستان کے تمام وسائل واختیارات کی لاہور منتقلی کے ذریعے مستقبل میں پورے ملک اور اس کے تمام عوام کو اپنا باجگزار بنانا چاہتے ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت کراچی کی بندرگاہ پرخام مال کی درآمد پر ڈیوٹی کا نفاذ مگر لاہور ‘فیصل آباد اور گوجرانوالہ کیلئے خام مال کی درآمد کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کا سابقہ اقدام ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سفاک دہشت گرد اپنے اندرونی وبیرونی سرپرستوں کے اشارے پر بدستور ہمارے سکیورٹی انتظامات اور اداروں کو چیلنج کررہے ہیںجو ہماری اپنی صفوں میں مفاد پرستوں و غداروں کی موجودگی کا ثبوت ہے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا نیٹ ورک اور دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے کھوکھلے دعوو ¿ ں سے بڑھ کر دہشتگردوں کو ہی نہیں بلکہ ان کے سرپرستوں ‘ معاون کاروں اور سیکورٹی لیپس کے تمام ذمہ داروں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ذاتی ‘ گروہی یا سیاسی مفادات کیلئے وطن عزیز سے غداری کرتے ہوئے دہشتگردوں کو سازگار ماحول فراہم کرکے انسانوں کے قتل کے اسباب پیدا کرنے والے یہ بھیڑیئے اس قدر طاقتور ہوجائیں گے کہ سیکورٹی و دفاع کے اداروں کو بھی اپنا تابع بناکر حقیقی معنوں میں اس ملک پر دہشتگردوں کی حکمرانی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی میں اضافے ‘ کنٹرول لائن کی صورتحال ‘بھارت کے جارحانہ کردار ‘ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور پاکستانی سفارتی اہلکار پر جاسوسی کے جھوٹے الزامات و ملک بدری پر تاسف و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی اورسولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین نے کہا ہے کہ قرائن بتارہے ہیں کہ بھارت پاکستان کیخلاف کسی بہت بڑی سازش کی تکمیل کیلئے جارحانہ حرکات و الزامات کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو پاکستان مخالف ڈگر پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ پاکستان کیخلاف خطرناک سازش کی تکمیل پر اسے عالمی دباو کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ ان حالات میں قومی اتحاد و یکجہتی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مزید دوسال اپنے عہدے پر موجود گی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مگر قرائن بتارہے ہیں کہ آرمی چیف کوریٹائرمنٹ کی بھارتی خواہش کو قومی ضرورت پر فوقیت دی جارہی ہے جو کسی بھی طور سیاسی دانشمندی یا حب الوطنی نہیں بلکہ سیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگانے کے مترادف ہے۔