کراچی 29 اکتوبر 2016 (پ ر) نائب ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید نے کہا ہے کہ لیڈر شپ ایک فطری جلیڈر ذبہ ہے جو کہ انسان میں ودیعت کر دیا گیا ہے، لیڈر وہی ہوتا ہے جو صلاحیتوں کی نشوونما کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی حلقہ خواتین کے تحت جامع مسجد قباء میں منعقدہ ”لیڈر ٹریننگ ورکشاپ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسرت جنید نے کہا کہ بہترین لیڈر بصیرت کی نگاہ رکھتا ہے وہ پُرامید اور پرعزم ہو کر منصوبہ سازی کرتا ہے اور مستقبل کو تسخیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دنیا میں اس وقت وہی معاشرے ترقی کر رہے ہیں جہاں لیڈر شپ کی کوالٹیز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی کی بنیاد درختوں کے تنوں اور کھجور کی چھال پر رکھی گئی وہیں سے دین اسلام کو تقویت ملی کیونکہ لیڈر وہاں موجود تھا، اچھا لیڈر اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کو ابھارنے، مشکلات کا قبل از وقت اندازہ لگانے اور ترجیحات کا تعین کرنے کا ہنر جانتا ہے، بحیثیت داعی ہمیں اپنے اندر بھی لیڈر شپ کی خوبیاں پیدا کرنی ہے تاکہ ہم اپنے معاشرے کو درست سمت میں لے جاسکیں۔ورکشاپ سے متعمدہ ضلع وسطی بشریٰ مقصود نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اسکولوں میں رقص و موسیقی کی اجازت کے بیان کے خلاف ایک قراراد بھی منظور ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تبدیلی کے لئے واحد آپشن جماعت اسلامی ہے، برجیس احمد کراچی 29 اکتوبر 2016 (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ شریعت کے اصولوں کے نفاذ سے آئے گی، نبی کریم ۖ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت کے نفاذ کی جدوجہد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار نے جماعت اسلامی نارتھ کراچی علاقہ عبدالعزیز سیکٹر5-J میں منعقدہ اجتماع علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی طارق مجتبیٰ، نائب امراء زون اسد اللہ اور فیصل جمیل صدیقی بھی موجود تھے۔ برجیس احمد نے مزید کہا کہ چوروں اور لٹیروں کے ذریعے تبدیلی نہیں آئے گی، تبدیلی کے لئے واحد آپشن جماعت اسلامی ہے جس کے پاس دیانت دار قیادت کے ساتھ باصلاحیت افراد کی متحرک ٹیم بھی ہے۔ امیر زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ خان نے کہا کہ اسلام کے غلبے کی کوشش کرنا جماعت اسلامی کا مشن ہے۔ اس موقع پر ناظم علاقہ و نائب امیر زون فیصل جمیل صدیقی نے سال 2016 تا 2017کے لئے علاقہ عبدالعزیز کے ذمہ داران کا تقرر کیا۔ نائب ناظمین علاقہ طاہر نذیر اور توقیر احمد خان، حلقہ عبدالعزیز کے ناظم عبدالباسط، حلقہ فاروق اعظم کے ناظم ریحان بیگ اور مصطفیٰ کالونی کے ناظم طاہر نذیر ہوں گے جبکہ سیکٹر 5-E، حلقہ عبدالعزیز سے منسلک رہتے ہوئے علیحدہ یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔ انچارج برادر عقیل ہوں گے۔ پبلک ایڈ کمیٹی علاقے کے تحت ہوگی اور الیکشن سیل و مہمات کے انچارج توقیر احمد خان ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد حسین محنتی آج نارتھ کراچی میں 2 مقامات پر الخدمت ہینڈ پمپ بورنگ کا افتتاح کریں گے کراچی 29 اکتوبر 2016 (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی آج 30 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز عصر جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی سیکٹر 5J اور مصطفی کالونی میں دو مقامات پر الخدمت ہینڈ پمپ بورنگ کا افتتاح کریں گے۔