گجرات (جی پی آئی) صحافی شہزاد احمد کی پھوپھو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے قبرستان نور پور شرقی شاہ جہانگیر روڑ میں اد اکیا جائے گا دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اولیاء کرام نے اپنی زندگیاں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے صرف کیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید رضی العباس شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے گزشتہ روز حضرت پیر سید ولایت حسین شاہ المعروف شہنشاہ ولایت کے 46 ویں عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی خدمات سے اسلام دنیا بھر میں پھیلا۔ اور پوری دنیا اولیاء کرام کی خدمات سے بہرہ مند ہوئی ۔ صاحبزادہ پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے کہا کہ شہنشاہ ولایت نے پیر سید جماعت علی شاہ کے مشن کو آگے بڑھایا اور گجرات کو اولیاء کرام کا مسکن ہونے کے حوالے سے بھی اہمیت حاصل کی۔ اور شہنشاہ ولایت کی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں گجرات کا نام روشن ہے۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ اولاد شہنشاہ ولایت دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر پیر سید نور حسین شاہ گجراتی’ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری’ و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ممتاز ثناء خوانان رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ یہ محفل صبح 10 بجے شروع ہوئی اور نماز جمعتہ المبارک تک جاری رہی۔شرکاء کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) آج 28 محرم الحرام کورانامشرف ناز کی رہائش گاہ محلہ مسلم آباد سے ماتمی جلوس برآمد ہو گا قبل ازیں سالانہ مجلس عزا منعقد ہو جس میں ممتاز علماء کرام وذاکرین خطاب کریں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ میں احتتام پذیر ہوگاشبیہہ ذوالجناح و ماتمی جلوس سید عرفان کاظمی ‘ گلفام کاظمی اور رانا ثاقب مشرف ناز کے زیر انتظام منعقد ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)27محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ سے ماتمی جلوس برامد ہوا۔جسمیں 28محرم الحرام کے جلوس سے لئے زیارات رانا ثاقب مشرف ناز کی رہائش گاہ پر لے جائیں گئیں۔جلوس کے سلسلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔سید سرفراز جعفری،جواد حسین جعفری،سید الطاف عباس کاظمی،راناثاقب مشرف ناز،سیدعرفان کاظمی،سید گلفام کاظمی جلوس کے ہمراہ تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت ڈسٹرکٹ جیل کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے 16سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گی، قرب و جوار میں واقع مکانات کی جیل کی طرف کھلنے والی کھڑکیاں سکیورٹی رسک ہیں، ٹی ایم اے افسران اس حوالے سے فوری اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جیل ہسپتال، کچن، نوعمر قیدیوں، خواتین قیدیوں سمیت تمام بیرکوں کا معائنہ کیا اور جیل کے اطراف کا دورہ کرکے چاردیواری اور مختلف مقامات پر قائم پوسٹوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے حکام کو ہدایت کی کہ جیل کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، کسی قسم بھی کی کوتاہی ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ جیل افسران کی نشاندہی پر مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت کی جنکے اخراجات ضلعی حکومت برداشت کرے گی۔ ڈی سی او نے ٹی ایم او گجرات کو ہدایت کی کہ کسی بھی قریبی مکان کی کھڑکیاں جیل کی طرف نہیں ہونی چاہیے ، فوری طور پر ان گھروں کے مالکان سے رابطہ کیا جائے اور کھڑکیاں بند کرادی جائیں۔ اس سے قبل ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے قیدیوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے انہیں جیل کے مختلف امور کے متعلق بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد جانے والے قافلہ چناب پل کراس کرکے گجرات میں داخل ہوگیا ، گجرات پہنچنے پر قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا ، بعدازاں کسی بھی بڑے لیڈر نے صوبائی صدر چوہدری اعجازکا استقبال نہیں کیا ، لاہور سے پیدل چلنے والا قافلہ جب گجرات پہنچا تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر چوہدری اعجاز نے کہا کہ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر آچکی ہے ،اور ان کا یہ آخری سانس چل رہا ہے 2نومبر کو پاکستان تحریک انصاف پاکستان مسلم لیگ ق اور مختلف اپوزیشن جماعتیں مل کر پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن اسلام آباد دھرنے میں شامل ہوگا چاہئے ہماری جان بھی چلی جائے ہم پھر بھی دھرنے میں ضرور شریک ہونگے ، کیونکہ ہمارے قائد کا پیغام ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پرچم بلند رکھنا ہے اور یہ قافلہ لاہور سے چل کر اسلام آباد جائیگا اور مخالفین کے آخری سانس کو بھی بند کردیا جائیگا ، آج پرویز رشید نے اپنی ورازت سے استفعیٰ دے دیا ہے اور خواجہ آصف بھی اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ممالک روپوش ہوچکے ہیں ، جبکہ پانامہ لیکس کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک ہم اسلام آباد کی سڑکوں سے نہیں اٹھیں گے جب تک وزیراعظم اپنا استعفیٰ نہیں دیتا ۔ پولیس کی غنڈہ گردی کسی صورت برادشت نہیں کی جائیگی ۔اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف جس مشن پر ہے کامیابی حاصل کریگی جب قافلہ چوہدری عبدالرئوف وڑائچ کے ڈیرے پر پہنچا تو وہاں پر تحریک انصاف کے راہنمائوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ باقی ساتھ آنے والے لوگوں کو باہر بیٹھا دیا گیا اور کہا کہ کھانا آپ کے لیے نہیں ، مہمانوں کے لیے ہے ، اس پر میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ کیا ہم غریب لوگ ہیں اس لئے ہمیں باہر بٹھایا گیا ہے ، اور یہ امیر لوگ ہیں ان کو اندر بٹھایا گیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگزیب بٹ نے کہا کہ الحمد اللہ گجرات کی عوام کی خدمت کا مشن جاری وساری ہے ، انہوں نے کہا کہ شاہین چوک فلائی اووز کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو آدھا مکمل ہوچکا ہے ، انشاء اللہ باقی بیوٹیفکیشن کے کام بھی مکمل ہوچکے ہیں ، گجرات کی خوبصورتی اور گجرات کی عوام کو خوبصورت سٹی دینے کا وعدہ کیا تھا جو پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے ۔ انشاء اللہ ہر کام ایمانداری سے کرتے ہیں اور آئندہ پراجیکٹس بھی ایمانداری اور دیاتنداری سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس شروع کی جارہی ہے جس سے گجرات کی عوام کو مزید سہولیات فراہم ہونگی ، اور دفاتر سمیت دیگر محکموں میں کام کرنے والے افراد آرام سے سفر کرسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ میاں برادران کے وژن کے مطابق گجرات کو ماڈل سٹی بنارہے ہیں ، شاہین چوک فلائی اووربننے سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوجائیگا ، جسے حادثات نہیں ہونگے ، انہوں نے کہا کہ میاں برادران عوام کو ہر سہولت ان کی دیلیز پر فراہم کررہے ہیں ، اسی طرح بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے بھی کئی پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔ اور گجرات شہر کی عوام کے لیے سہولیات میسر کی جارہی ہیں ، کیونکہ ہم نے وعدہ کیا کہ گجرات کی عوام کو ایک خوبصورت گجرات کا تحفہ دیں ۔جو ان کو مل رہا ہے ہم نے عملی کام کیا ہے اور نیک نیتی کے ساتھ کیا ہے الحمد اللہ آج باہر سے آنے والے لوگ جب گجرات میں داخل ہوتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ لاہور یا اسلام آباد آچکے ہیں یہ سارے کا سارا میاں برادران اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو سہرا جاتا ہے ۔ کہ انہوں نے گجرات کی خوبصورت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اب سرگودھاروڈ کو خوبصورت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک شاہین بھی لگایا گیا ہے جو آنے جانے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اے سی گجرات نور العین کا اچانک منڈی مویشیاں ساروکی کنجاہ کا دورہ کیا ، انہوں نے ہفتہ ور منڈی مویشیاں کو چیک کیا اور مویشیوں کے ریٹ لسٹ چیک کیا ، اور کہا کہ منڈی مویشیاں ساروکی پنجاب کی خوبصورت منڈیوں میں شمار کرینگے ۔انہوں نے مختلف اسٹالز پر جا کر ریٹس کے بارے میں معلومات لی اور کہا کہ کسی باہر سے آنے والے پیویوں کو تنگ نہ کیا جائے اور معمول کے مطابق ریٹس لئے جائیں جس پر اے سی نور العین نے ٹھیکیدار منڈی مویشیاں کنجاہ کو ہدایات جاری کی کہ وہ منڈی مویشیاں میں آنے والے بیوپاریوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے، جس پر ٹھیکیدار نے کہا کہ تمام پیوپاری ہمارے ساتھ اچھے طریقہ سے تعاون کرتے ہیں کیونکہ ہم بھی ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ، جس پر اے سی نور العین نے تحصیلدارکو ہدایات جاری کیں کہ منڈی مویشیاںپارکنگ بنائی جائے جہاں پر ٹف ٹائل بھی لگائی جائے پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے منڈی میں آئے لوگ دو دو گھنٹے ٹریفک بندہونے کی وجہ سے انتظار کرتے ہیں ، اے سی نور العین نے منڈی مویشیاں کے ٹھیکیدار کو اچھے انتظامات اور بیوپاریوں کے ساتھ اچھے تعاون کرنے پر شاباش دی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات امتیاز احمد کی قیادت میں ٹیم نے لالہ موسیٰ کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران 17 میلا مائن فیکٹریوں کے مالکان کو 3دن میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ، مناسب اقدامات نہ کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کر دیا جائیگا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ چرچ روڈ پر واقع میلا مائن فیکٹریاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہی ہیں ۔ ڈی سی او کی ہدایت پر ڈی او ماحولیات امتیاز احمد کی قیادت میں ٹیم نے میلامائن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی بہادر ، اظہر ،مصطفی کمال ، اختر ، یوسف ، فرح بٹ ، جاوید اقبال ، ذیشان ، اصغر ، عاطف ، زمان ، عامر ، مظہر ،غضنفر ، نعیم اور ندیم نامی صنعتکاروں کی فیکٹریوں کو چیک کیا جو گردوغبار ،جرنیٹر کے شور اور فضلہ جات باہر پھینک کر آلودگی پھیلانے کی مرتکب پائی گئیں ۔ فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی او ماحولیات نے تمام فیکٹری مالکان کو تین دن میں آلودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مناسب اقدامات نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔