پیرمحل کی خبریں 30/10/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت کا مہنگائی کے خلاف کریک ڈائون ریڑھی چھابڑی فروش کے خلاف کاروائیاں جاری جبکہ بنیادی ضروریات کپڑے جوتی کاسمیٹکس پر چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث اصل قیمت کا دوگنا وصول کرنے کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو مہنگائی کے پیش نظر عام اشیاء پر چیک اینڈبیلنس رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر پرائس مجسٹریٹس کوجرمانے اور مقدمات کے اندراج کے وسیع تر اختیارات دیے گئے ہیں جنہوںنے علی الصبح سبزمنڈیوں اور چھوٹے چھوٹے ریڑھی بانوں کو اپنا ٹارگٹ بنارکھا ہے جبکہ بنیادی ضروریات جن میں کپڑا جوتے او رکاسمیٹکس وغیرہ کی دکان مالکان کسی بھی قسم کا چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث اصل رقم کا دوگنا سرعام وصول کررہے ہیں جس سے عام اپنے تن کے کپڑے بنانے کے لیے سخت مسائل کا شکار ہے غریب اور متوسط طبقہ کے چھوٹے چھوٹے بچے پائوں میں جوتے نہ ہونے کے باعث ننگے پائوں حکومت کی مہنگائی کے خلاف تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیموں کا مذاق اڑا رہے ہیں عوامی فلاحی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مانیٹرنگ ٹیموں کا رخ بنیادی ضروریات کپڑے جوتے فروخت کرنے والوں کی طرف کیا جائے کپڑے اور جوتوں پر قیمت پرنٹ کروائی جائے تاکہ عام لوگ دکانداروں کی لوٹ مار سے بچ سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) غریب نہیں بلکہ غربت سے نفرت کرنی چاہے جوطبقاتی فرق کوجنم دیتی ہے ہرصاحب حیثیت اپنے حصہ کاکام کرتارہے تو معاشرہ مزید بگاڑ سے بچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سردار شوکت علی خان سیاسی سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا سیاست اور اقتدار دونوں کا محور انسانی خدمت ہونی چاہیے جمہوری پارٹیوں کے اندرجمہوری انداز کی کمی کے باعث سیاسی پارٹیوںکورسوائی کا سامنا ہے تمام جماعتوں کو اپنے مفادسے بالاترپاکستان کا مجموعی مفاد عزیز ہونا چاہیے بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاست دانوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتااس کی بڑی و جہ سیاست دانوں کا ایک دوسرے کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہے حالانکہ اچھے اور برے کام میں بلاتفریق امتیازضروری ہے پاکستان کو آزاد ہوئے 68سال ہوچکے ہیں مگر چالیس فیصد آباد ی تعلیم صحت جیسی بنیادی ضروریا ت سے محروم چلی آرہی ہے ان کے پاس وسائل نہیں کہ وہ پہننے کو کپڑے اور تعلیم کے لیے کتابیں خرید سکیںموجودہ حکمرانوں کو فی الفور ایسی پالیسیاں مرتب کرناہونگی جس سے عوام بنیادی ضروریات تعلیم صحت رہائش جوکہ ان کابنیادی حق ہے حاصل کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر خستہ حالت ریلوے لائن کھٹارا انجن پسنجر ٹرینیں شہری محفوظ اور سستے سفر سے محروم تفصیل کے مطابق پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر دن رات میںچار ٹرینیں روزانہ ہزاروں مسافروں کو لے کر آتی جاتی تھی چار ٹرینیں جن میں دو اپ اور دوڈائون جوکہ دن اوررات کے وقت آتی اورجاتی ہے جس میں استعمال کیے جانے والے انجن کھٹارا اور بوگیاں خستہ حالت ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے سوسال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود ریلوے لائن کو تبدیل نہ کیا گیا حالانکہ اس روٹ پر شورکوٹ کینٹ چھائونی ہونے کے باعث اس ٹریک کوبڑی اہمیت حاصل ہے اس سیکشن پر بعض دیہات ایسے بھی ہے جن کے سفرکا انحصارٹرینوں پر ہے جوکہ ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کے لیے ٹرین پر سفر کرکے شہروں میں آتے ا ور جاتے ہے جن کو سخت دشواری کا سامنا ہے کسی دورمیں سامان کی ترسیل کے لیے مال گاڑیوں کو اسی روٹ پر گذاراجاتاتھا مگر شکستہ حالت ریلوے لائن کے باعث صرف چار پسنجر ٹرینیں جوکہ تین گھنٹے کاسفر بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں میںطے کرتی ہے ٹرینوںکی تعداد قلیل ہونے کے باعث اس روٹ پر 25سے زائد ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ بے کارہوکررہ گیا ، چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت ،محمد اعظم مغل جنرل سیکرٹری انجمن مغلیہ پیرمحل نے چیئرمین پاکستان ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فی الفوراس سیکشن پرریلوے لائن کی مرمت کرکے تیز رفتارٹرینیں چلائی جائیں یا ملکی خزانے کو بچانے کے پیش نظر اس روٹ کومکمل طور پر بند کردیاجائے