فرات ڈھال: داعش اور پی کے کے کے متعدد ٹھکانے تباہ

Operations

Operations

فرات ڈھال (جیوڈیسک) شمالی شام میں جاری فرات ڈھال آپریشن کے تحت داعش کے 162 اور پی کے کے کے 12 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے دوران ایک دہشت گرد بھی زخمی ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں 167 بستیوں پر آزاد شامی فوج کا کنٹرول بحال ہو گیا ہے جبکہ شمالی شام کے 330 مربع کلومیٹر کا علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔

اس آپریشن کے آغاز سے اب تک 33 بارودی سرنگوں اور 1369 دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔