جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکمران ٹولہ جمہوریت نہیں بادشاہت کر رہا ہے جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہو گا پی ٹی آئی اس کا پیچھا کرے گی یہ بات پاکستان تحریک انصاف سے پی پی 78 سے امیدوار میاں ارفع مجید نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
میاں ارفع مجید نے کہا کہ ہم حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئے گئے۔یہ ممکن نہیں کہ نواز شریف کا احتساب نہ ہو ۔پاکستان میں اصل قوت عوام ہیں اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے پرامن احتجاج کا حق پاکستان کا آئین ہر پاکستانی شہری کو دیتا ہے۔
لیکن اگر پی ٹی آئی کے کا رکنوں کی طاقت کو للکارہ گیا تو ہر قسم کے عمل کا ردعمل برابر ملے گا میاں ارفع مجید نے مزید کہا کیہ ہمارا احتجاج پرامن ہے ریاستی اداروں کو غیر آئینی احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہیے انشاء اللہ ہم پی پی 78 سے الیکشن پھرپور طریقے سے لڑے گے گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے ہرگز نہیں ہیں۔