کراچی: چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کوصاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے انھوں نے نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں سے کچرا جلانے کی شکایات موصول ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئی سینڑی افسران کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے کسی بھی علاقہ میں کچرا نہ جلایاجائے بلکہ بلا تاخیر جمع شدہ کچرے کو فوری اٹھاکر آبادیوںسے دور ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کیا جائے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ GTS کچرا کنڈی سے کچرے کی منتقلی ،شاہراہ نورجہاں،حیدری مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کامعائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی فرحت خان ، یونین کونسل 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے کچرا جلانے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
ریحان ہاشمی نے کہا کہ کچرا جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ کے ساتھ عوام الناس کی صحت کو بھی خطرہ ہوتا ہے ریحان ہا شمی نے بلدیاتی عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی صورت حال میں کچرا جلانے سے اجتناب کیا جائے اور اگر کوئی شخص کچرا جلانے کی کوشش کرے تو اسے اس عمل سے روکا جائے انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ کچرے کو جلانے سے پرہیز کریںاور کوڑا کرکٹ جمع ہونے اور کچرا جلانے کی اطلاع بلدیہ وسطی کے شکایتی مرکز پر دیںاس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چلائے جانے والی کتا مار مہم کے باوجو دضلع وسطی میں آوارہ کتوں کی موجودگی کی شکایت موجود ہیںانہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی می جلد ہی دوبارہ کتا مار مہم کا انعقادکرے گی۔۔۔