سپین (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کے شاہی محل میں منعقدہ پروقار تقریب میں پاپولر پارٹی کے ماریانو راخوئی نے شاہ سپین فلپے ششم کے سامنے بطور صدر سپین حلف اٹھا لیا ہے۔
راخوئی نے حسب روایت بائبل اور آئین کی کتاب پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا۔ اس موقع پر عبوری حکومت کے اراکین کے علاوہ اعلی عدالتی اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ راخوئی جلد ہی اپنی نئی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔/