پنجاب : اسکولوں کی تعلیمی اور تدریسی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان میں اسلام آباد پہلے نمبر پر آ گیا ،دوسرا نمبر آزاد کشمیر کا رہا جبکہ صوبہ پنجاب تیسرے نمبر پر چلا گیا۔
ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے پاکستان میں تعلیمی درجہ بندی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2015 میں اسلام آباد کے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی مسلسل تیسرے سال بھی ملک کے دیگر علاقوں اور صوبوں سے بہتر رہی ہے۔
2014 میں صوبہ پنجاب دوسرے درجہ پر تھاتاہم 2015 میں کارکردگی میں 3اعشاریہ 38 فیصد کمی سے ا ب پنجاب تیسرے نمبر پر آگیا ہے، چوتھا نمبر گلگت بلتستان کا قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب کے اسکولوں میں داخلوں کی شرح 79.67 فیصد،سیکھنے کا معیار 59.06 فیصدجبکہ تعلیمی اسکور 16.30 فیصد رہا۔پنجاب کا اسکولز کے انفرااسٹرکچر کا معیار سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔