لاہور، کاہنہ کی عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کو ہر صورت میں پورا کریں گے: حاجی بشارت علی

 Basharat Ali

Basharat Ali

لاہور: تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 159 کے نائب صدر عبدالواحد خاں کے گھر پر بلدیاتی الیکشن کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروکار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس 31پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا اس تقریب میں معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چئیرمین یوسی 247 نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ 31اکتوبر کاہنہ کی عوام کے لیے ایک تبدیلی کا دن ہے اس دن عوام نے ایک ایسا فیصلہ کیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کو ہر صورت میں پورا کریں گے کاہنہ میں اس وقت عوام کے لیے مختلف منصوبوں جن میں ہسپتال کی تعمیر،سیورج سسٹم کی تعمیر، صاف پانی کے منصوبوںپر کام ہورہا ہے اور ان میں سے اس وقت کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں ان کے ساتھ وائس چیئرمین ارشد رضا،کونسلرز عرفان بنیاد شاہ،سجاد بھٹی،ذوالفقار اقبال قریشی ،سیاسی وسماجی رہنما آصف رحمانی کے علاوہ سید نذر عباس گیلانی ۔چوہدری ادریس ناصر، اقبال بی اے، مہتاب زرگر بھی موجود تھے تقریب کے آخر میں31پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

uc247lahore@gmail.com
lahore 03226390480