کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژ ن وومن ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹر کالجیت گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کا عبد الستار ایدھی اسٹیڈیم پر افتتاح کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منصور احمد نے کہا ہے کہ انکی خدمات ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہر مقام پرحاضر ہیں اور کراچی میں کالجوں اور کلبوں کی سطح پر گرلز ہاکی کے فروغ کے لئے جو ہو سکتا ہے میں کرونگا۔
منصور احمد نے کہا کہ PHF نے ہاکی کے فروغ کے لئے متعدد منصوبے بنائے ہیں جس میں ایک منصوبہ گرلز ہاکی کافروغ ہے اور اب پاکستان کی گرلز ٹیموں نے ملک سے باہر جانابھی شروع کر دیا ہے۔ منصور احمدنے کر اچی ریجن کالجز کے ڈائریکٹر ضمیر کھوسو اور مختلف کالجوں کی پرنسپل اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا کہ وہ کر اچی میں ہاکی کی ٹیمیں بنا رہے ہیں اور ہاکی کی سر گرمیاں جاری ہیں۔
قبل ازیں تقریب سے PWHF کی سابق صدر بیرسٹر شاہدہ جمیل، ضمیر احمد کھوسو، غلام محمدخان، عظمت اللہ خان، رفعت جہاں اور صنوبر کاظمی نے بھی خطاب کیا ٹورنامنٹ کا فائنل آج جمعرات کو 11:00 بجے صبح کھیلا جائے گا۔