پیرمحل کی خبریں 2/11/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ ناقص اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون دودکانداروں کو 20 ہزار روپے نقد جرمانہ تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ ناقص اور غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دودکانداروں عامر ڈیپارٹمنٹل سٹور اڈا اروتی کو دس ہزار روپے اختر ہوٹل کو 10 ہزار روپے نقد جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول پالیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) تھانہ پیرمحل روڈ پر سیوریج لائن کی بچھائی ،،مکینوں کے لیے درد سر بن گئی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کے ہزاروں طلبہ اور سول کورٹس پیرمحل میں روزانہ آنے جانے والے ہزاروں سائلین سخت مشکلات کا شکار تھانہ پیرمحل روڈ سیوریج لائن کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل روڈ پر کئی ماہ سے سیوریج پائپ لائن کی چند مزدوروں کے ذریعے کھدائی کرکے گڑھے کھودے ہوئے ہیں جوکہ سول کورٹس پیرمحل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل اور ویٹرنری ہسپتال پیرمحل بلدیہ پیرمحل سمیت سرکاری ادارے موجود ہے ان اداروں میں طلبہ سمیت ہزاروں سائلین روزانہ آتے جاتے ہیں کئی ماہ سے کھودے گئے سیوریج پائپ لائن کی وجہ سے سائلین او رطلبہ کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے تحصیل انتظامیہ اس روڈ پر کئی چکر لگانے کے باوجود سیوریج پائپ لائن کی کھدائی میں تاخیر کی وجہ جاننے کی کوشش نہ کی جبکہ موقع پر چند مزدور روزانہ کی بنیاد پر چند فٹ کی کھدائی کرنے تک محدود ہے سماجی فلاحی حلقوںنے تھانہ روڈ سیوریج پائپ لائن کی جلد سے جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ کے ہمراہ تحصیل بھر کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ ادویات کی کوالٹی اور صحت صفائی پرتوجہ دینے کی ہدایات تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل ،آرایچ سی سندھلیانوالی ،آرایچ سی اروتی کادورہ کرکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اورسرکاری ہسپتالوں میں صحت وصفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی اس موقع پرانہوںنے کہا پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں میں صحت وصفائی پر توجہ نہ دینے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ملازمین کی بائیو میٹرک ا ورمینوئل حاضری کو بھی چیک کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) جمہوریت میں رہتے ہوئے جمہوری طرزعمل اپناناجمہوریت کا حسن ہے جمہوریت کے نام پر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا کسی طورپر مناسب نہیں تمام مسائل کو سیاسی تحمل اور بردباری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالا ت کا اظہار محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم وقائم مقام تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو مسائل سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیوزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کر یگا آج ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستان کی معیشت کا دنیا کی ابھرتی ہوئی چین نے 46 ارب ڈالر کا اقتصادی راہداری کا پیکیج دے کر ایک عظیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی پر دوررس اثرات مرتب کرے گا، بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، توانائی بحران حل ہوگا اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ا، ملکی ترقی کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے امن ،خوداعتمادی اور سیاسی استحکام ناگزیرہے،کامیابیوں اورمنزل کے حصول کیلئے خودپر اعتماد اور مثبت سوچ کا ہونالازمی ہے،وقت آ گیا ہے کہ منفی سوچ کو بدل کر مثبت سوچ اپناناہوگی، 2016ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے،پوری دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) عمران خان کی سیاسی خود کشی عوام کے مستقبل کیلئے بھی مضر ہے پانامہ لیکس پرعدالتی نوٹس مستحسن سہی مگر حقیقی انصاف و تحفظ کی فراہمی کا متقاضی ہے ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والوں سے ہمیشہ کیلئے حق حکمرانی چھیناجائے ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی کسان راہنما نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2نومبر کو یوم تشکر منانے کے اعلان کو عمران خان کی سیاسی خود کشی مگر ریاست و نظام کیلئے مستحسن قرار دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ بحران کے خاتمے کا سہرا سپریم کورٹ کے سر ہے مگر سیاسی بحران ‘ حکومتی ہٹ دھرمی اور عوامی قوت کے اظہار کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی روایت کے باعث قومی معیشت کو نقصان پہنچا ہے اسکا ازالہ نہ تو حکمران کرینگے اور نہ ہی اس کیلئے عمران خان جوابدہ ہوں گے مگر عدلیہ بروقت اپنا کردار ادا کرتی تو معاملات اس حد تک پیچیدہ نہ ہوتے اور قوم ان نقصانات سے دوچار نہ ہوتی جن کا ازالہ ممکن نہیں ہے تاخیر سے ہی سہی مگر پانامہ لیکس پر عدالتی نوٹس مستحسن اقدام اور اس بات کا متقاضی ہے قوم کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے ہر فرد کا کڑا احتساب کرکے اسے نشان عبرت بنایا جائے اور ان تمام افراد سے حق حکمرانی چھینا جائے جو ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے عادی ہیں یا اس قبیح جرم میں کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی طرح ملوث ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) احتساب سے بچنے کیلئے حکمران جمہوریت ‘ نظام اور پاکستان سب قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری احسان ننھا راہنما پاکستان تحریک نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکمرانوں کا حتجاج کیخلاف ریاستی طاقت کا استعمال عدالتی فیصلے تسلیم نہ کرنے کا اعلان ہے بنیادی انسانی حقوق سے متعلق آئین کی دفعات کے تحت بلاشبہ کسی بھی شہری’ تنظیم یا جماعت کو اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق اور مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آنے کا بھی حق حاصل ہے مگر حکومت نے تحریک انصاف کے احتسابی احتجاج کو کچلنے کیلئے جس طرح ریاستی قوت کا استعمال کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ آمریت قائم ہے اور کیوں نہ ہو آمریت کی گود میں پرورش پانے والے جمہوریت پرستی کا راگ الاپیں مگر فطرتاً آمریت پسند اور آمریت پرست ہونے کے ساتھ آمریت ہی کے ماننے والے بھی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے حکمرانوں نے اسلام آباد کو بند نہ کرنے ‘ سیاسی گرفتاریوں سے روکنے اور تحریک انصاف کو ایک مخصوص مقام پر جلسے کی اجازت دیئے جانے کے باجود عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں اور ثابت کردیا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کیلئے عدالتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے انہیں صرف وردی والوں کا حکم ماننے ہی کی عادت ہے اسلئے عوامی احتجاج یا عدالتی فیصلوں کے ذریعے ان سے قومی اختیارات کو بازیاب نہیں کرایا جاسکتا اس کیلئے وردی والوں کے ایکشن کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی سکول وین حادثہ میں زخمیوں کی عیادت تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے پیرمحل کمالیہ روڈ پر ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث الٹنے والی وین کے زخمی ڈرائیور اور طلبہ طالبات کی ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پہنچ کر عیادت کی اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ان کی ہرممکن امدا دکا یقین دلایا سکول وین کے زخمی طلبہ کے لواحقین نے طلبہ کی عیادت کرنے پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی دلی ہمدردی اور دکھ درد میں شریک ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News