پاکستان ,سیکرٹریٹ ,,جنرل راحیل,تکمیل ,اقدامات کراچی: تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے لاثانی سیکرٹریٹ کراچی سے جاری اعلامیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ،دہشت گرداوران کی پشت پناہی کرنیوالے عناصرکے فوری اوربلاامتیاز ”کڑے احتساب کیلئے ایسے اقدامات کریں جوآنیوالی نئی عسکری قیادت کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں۔آپ کے اقدامات سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شروع کیاگیا۔ مشن بھی باآسانی پایہ تکمیل تک پہنچ سکتاہے اورملک امن کاگہوارہ بناسکتا ہے۔
اگر آپ نے یہ فریضہ بھی اداکرلیاتو پاکستانی عوام اورتاریخ کے اوراق میںآپ ہمیشہ زندہ وجاویدرہیں گے ۔ان خیالات کااظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کیا۔ اعلامیے میں بتایا کہ ہزاروں مشائخ عظام (اولیاء اللہ )اوران کے لاکھوں مریدین وعقیدت مندان اپنے امیرصدیقی لاثانی سرکارکے صرف ایک اشارے پر”کڑا احتساب سب کیلئے ”کانعرہ لگاکرافواج پاکستان، عدلیہ ،نیب ودیگر ذمہ داراداروں کی مکمل تائید وحمایت کاعملی ثبوت دے سکتے ہیں۔
یہ روحانی تنظیم گزشتہ 18 سالوں سے فروغ اسلام و استحکام پاکستان کیلئے شب وروز کاوشیں کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مذاہب ومسالک کے اسکالرز،قائدین اورلیڈروں سے ڈائیلاگز، سیمینارز، کانفرنسز اور باہمی گفت وشنید کے ذریعے ملک سے کرپشن،فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا فریضہ بھی اداکررہی ہے۔موجودہ ملکی صورتحال میںعوام کی اکثریت سیاسی،مذہبی ودیگرجماعتوںسے بیزارہوکرلاتعلق ہوچکی ہے اس لئے ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے یہ ضروری ہو چکاہے کہ دہشت گرد،کرپٹ اوران کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر کافوری اور کڑا احتساب نیب، عدلیہ اورعسکری ادارے مل کرکریں۔