قبرص (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امور قبرص کے خصوصی نمائندے ایسپین بارتھ آئیڈ نے کہا ہے کہ قبرص مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی تصفیہ سال رواں کے آخر تک ممکن ہو سکتا ہے۔
آئیڈ نے گزشتہ روز ایک اخباری کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سال کے آخر تک جزیرہ قبرص کا تصفیہ طلب نتیجہ سامنے آ سکتا ہے۔
خصوصی نمائندے نے بتایا کہ اس سلسلے میں پیش رفت آخری مراحل میں ہے اور لگتا ہے کہ جزیرے میں دو ریاستی وفاق کا عمل جلد ہی پورا ہو سکے گا۔
اس اثنا میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اکینجی اور جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس 7 تا 11 نومبر کے درمیان سویٹزر لینڈ میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے جس میں سیکریٹری جنرل بان کی مون کی بھی شرکت متوقع ہے ۔