اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی جمعرات کو تیسری سماعت ہو گی۔ نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب عدالت میں داخل کروائے جائیں گے۔ حکومت اور پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین ٹی او آرز جمع کرائیں گے۔
عمران خان سمیت اہم شخصیات کے عدالت میں موجود ہونے کا بھی امکان ہے۔ پیپلز پارٹی نے عدالتی کمیشن کو ماننے کیلئے سینیٹ میں پیش کردہ بل میں شامل ٹی او آرز کے تحت تحقیقات کی شرط رکھ دی۔
عمران خان نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ عدالت میں پیش کرنے کیلئے ٹی او آرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعتزاز احسن کے مطابق اس بات کا اندازہ سماعت سے ہی ہو گا کہ نواز شریف کے لئے بحران ٹلا ہے یا نہیں۔