بدین (عمران عباس) بدین کے قریب زرعی اراضی کے تنازعہ پہ دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیرانی کے قریب پیش آیا جہاں زمین کی ملکیت کے تکرار پہ جونیجو اور لوُٹر برادری کے دو گراہوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔
دوران تصادم لاٹھیوں کلہاڑیوں اور اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد علی احمد لٹر، علی اکبر لٹر، خمیسو لٹر، بابو خاصخیلی ، ذوالفقار کھوسہ، نیاز ملاح زخمی ہو گئے زخمیوں کا تعلق ایک ہی گروہ سے ہے ، زخمیوں کو سول اسپتال بدین پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد بھی دی گئی۔
جبکہ واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، آخری اطلاعات تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔