ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) حکومت بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کی استعداد کار میں اضافہ کی خاطر ان کی تربیت کا اہتمام کرے۔ مقامی حکومتوں کے نظام کی افادیت اور اہمیت مسلمہ ہے زیادہ بہتر نتائج کے لیے ضروری ہے کہ تربیتی پروگرام کا حصہ بنیں۔
یہ مطالبہ” ضلعی عوامی مجلس برائے بہتر اور محفوظ زندگی” ڈیرہ غازیخان کے عہدیداروں اور ممبران میں شامل مظہر آفتاب خان ایڈووکیٹ ، محمد علی خان پتافی وائس چیئرمین ، ڈاکٹرحفیظ اللہ انجم ، محمد لطیف سپل ، ZAM کے رابطہ کار ،ریاض حسین نے ودیگر نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے مگر تاحال وہ اختیارات سے محروم ہیں۔
ترقیاتی فنڈز اور اضافی سٹاف بھی جاری نہیں ہوئے۔ اب جبکہ اگلے مرحلہ کے الیکشن ہونے جارہے یہ اور بھی ضروری ہوگیا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان کی تربیت کا بندوبست کیا جائے انہیوں نے کہا کہ ZAM نے اس سلسلے میں ایک یاداشت منسٹری آف لوکل گورنمنٹ کو لکھی ہے۔