کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ملائیشیا میں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ویل چیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ایک کے مقابلے میں دو سے جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں کراچی سٹی اسپورٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ،کراچی واٹر بورڈ آفیسرز کلب میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر اسماء علی شاہ،افشاں فاروق، سابق ٹیسٹ کر کٹرصادق محمد، کراچی سٹی اسپورٹس ایسو سی ایشن کے صدر اسلم خان ،تاجر رہنماییحیٰ پولانی، مہتاب چاؤلہ، وومنز ہاکی ایسو سی ایشن سندھ کی سیکریٹری ارم بخاری ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق خازن گلفراز خان،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد رحمانی ،کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ کے ڈائریکٹر محسن ذوالفقار قائم خانی ،پاکستان ویل چیئر ایسو سی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر پرویز رضوی ، سیکریٹری ذیشان،نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے ترجمان عظمت اللہ خان،انجینئر ایم ندیم ،ایم نسیم اور سید فہد رضوی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تقریب میں میز بانی کے فرائض فردوس اتحاد کے کنوینر غلام محمد نے انجام دیئے ،استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے ویل چیئر کر کٹ ایسو سی ایشن کی سرپرست اعلی ڈاکٹر اسماء علی شاہ نے کہا ہے کہ ویل چیئر کر کٹ ٹیم نے نیپال کے بعد بھارت کو شکست دیکر خظے میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔
ٹیم کا بھارت کو شکست دینا ایک بڑا کارنامہ ہے تاہم کامیابی پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے آنے والے پیغامات کوئی خاص تاثر قائم نہ کرسکے ،حکومت ان کرکٹرز کے لئے خصوصی گرانڈ کا اعلان کرے ،کر کٹر کی مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے AOکلینک کی طرح دیگر ادارے بھی انہیں ملازمت دیں ،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے افشاں فاروق نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی اہم ہے ،ٹیم کے اس کارنامے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ٹیم کو عمرے پر بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیم کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملانے کے لئے خط بھی لکھا ہے، ٹیم کے چیف سلیکٹر اور مینٹورر سابق ٹیسٹ کر کٹر صادق محمد نے کہا ہے ویل چیئر ٹیم کے ساتھ کام کر نے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے ، انہیں ڈس ایبلڈ سمجھنا غلط ہے ،ٹیم کا ہر کھلاڑی ایک مکمل کر کٹر ہے ،بھارت کے خلاف ٹیم کی کاردگی میری توقعات سے کہیں زیادہ بہتر رہی ہے ، ویل چیئر کر کٹ ایو سی ایشن کے سرپرست تاجر رہنماء مہتاب چاؤلہ نے کہا ہے کھلاڑیوں کا سب سے برا مسئلہ ملازمت ہے۔
میری ایک فیکٹری میں دو ویل چیئر کرکٹر نوکری کر رہے ہیں تاہم اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنی فیکٹری میں مزید دس ویل چیئر کر کٹرز کا نوکری دونگا ،معروف تاجر ییحیٰ پولانی کا کہنا تھا کہ کر کٹ کی خدمت کے دعویدار ایک نظر ادھر بھی دیکھے ،بھارت کو شکست دینا آسان کام نہیں ،ویل چیئر کر کٹرز کو آپ کی ضرورت ہے، کراچی اسپورٹس ایسو سی ایشن کے صدر اسلم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے میدان ویل چیئر کر کٹرز کے لئے حاضر ہیں ،انہوں سابق ٹیسٹ کر کٹر صادق محمد کو ویل چیئر ٹیم کے لئے اعزازی طورپر مینٹور اور چیف سلیکٹر کی خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کر تے ہو ہے کہا کہ صادق محمد کی طرح دیگر سابق ٹیسٹ کر ٹرز بھی آگے آئیں ،جلد فاتح ٹیم کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ،ٹیم کے کپتان ماجد داور نے شکوہ کیا کہ بھارت کے خلاف کامیابی پر امید تھی کہ حکومت اور میڈیا کی جانب سے ہمیں بھر پو پزیرائی ملے گی تاہم ایسا نہ ہونا قابل افسو س ہے ،ہم نے ثابت کردیا ہے ہم ڈس ایبلڈ نہیں ہیں ،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ ایسو سی ایشن(سجاس ) کے سیکریٹری اصغر عظیم نے کہا کہ جنھیں ہمیں حوصلہ دینا چاہئے بھارت کے خلاف سیریز جیت کر وہ ہمارا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، ویل چیئر کر کٹ ٹیم ان لوگوں کے لئے ایک مثال ہے جو راستے میں ہی اپنا کپتان بدل دیتے ہیں،روزنامہ جنگ کایمپلائزیونین(سی بی اے) کے سیکریٹری شکیل یامین گانگا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کامیابی چھوٹی نہیں ہوتی اور اگر شکست کھانے والا ملک روایتی حریف بھارت ہو تو کامیابی کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے،تقریب کی اسپانسر شپ محسن ذوالفقار قائم خانی نے کی اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ویل چیئر کرکٹ ٹیم کی ہر مشکل میں مدد کرتے رہئنگے اور پاکستان میں ویل چیئر کرکٹ کے فروغ میں نہ صرف پناکردار کرینگے بلکہ انشااللہ اس ٹیم کو باقائد گی کے ساتھ غیرملکی دوروں پر بھی بھجنگے۔