سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کی اجازت

Standard Chartered Bank

Standard Chartered Bank

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو تاجروں کی سہولت کے لئے چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کی اجازت دے دی۔

پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے جڑے مختلف پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان کاروباری لین دین میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

موجودہ ضروریات کے پیش نظر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو دونوں ممالک میں شاخیں ہونے وجہ سے مقامی کرنسی میں لین دین کی اجازت دے دی ہے، اب پاکستانی تاجر روپے میں جبکہ چینی تاجر یوآن میں کاروباری لین دین کرسکیں گے۔

نجی بینک کی مشرقی وسطیٰ ، قطر اور ہانگ کانگ سے بھی مقامی کرنسی میں ادائیگیوں کے لئے مشاورت جاری ہے۔