راولاکوٹ : آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا ایک اجلاس زیر صدارت سٹی صدرسردار نیاز تبسم راولاکوٹ میں ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں جملہ عہدیداران سٹی تنظیم و سٹی وارڈز صدور نے شرکت کی۔
اجلاس میں 24نومبر سیز فائر لائن توڑے جانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ خونی لکیر کو کسی طور کوئی بھی کشمیری اور بالخصوص مسلم کانفرنس کارکن کسی طور نہیں مانتا اور اسے روند ڈالنے کیلئے لوگوں کے اندر زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
مقررین نے کہا کہ انتہائی مناسب وقت میں جب ہندوستان نہتے کشمیریوں پر شدت کے ساتھ ظلم وستم کرنے کے علاوہ کشمیر کی بند ربانٹ کیلئے سرگرم تھا ۔ سردار عتیق احمد خان نے اعلان کرکے بھارتی منصوبہ کو نہ صرف بری طرح ناکام کیا بلکہ پوری دنیا کے اندر کشمیری عوام کے ساتھ ظلم وستم کا ہونا اور آزا دکشمیر کی ریاستی جماعت کے سربراہ نے کشمیریوں کے ساتھ یکجان کرنے کیلئے ایک بڑا سٹیپ اٹھاکر دنیا کے اندر یہ پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اکیلے نہیںہیں۔
ہمارے دل بھی ان کے ساتھ دھڑکتیں ہیں ہم تن من کی قربانی لگا دینگے اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو ہندوستان کے چنگل سے آزاد کروائینگے۔
اجلاس سے سردار نیاز تبسم صدر سٹی ، سردار طاہر انجم سنیئر نائب صدر ، سردار سہیل زرین جنرل سیکرٹری سٹی ، قاضی مسعود خان ،نائب صدر سٹی ، سردار امجد اسلم آرگنائزر ،قاضی محمد نذیر سالار ، قاضی طارق خان سیکرٹری مالیات ، سردار قمر نسیم رابطہ سیکرٹری ، سردار قمر رزاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، خواجہ محمد سرفراز ڈپٹی آرگنائزر، قاسم بھٹی نائب صدر ، سید تبارک حسین شاہ نائب صدر ، سردار میراز ، چوہدری محمد عارف ، لیاقت اکبر ، سردار ثاقب سرور ، سردار عبدالقیوم خان ممبر مجلس عاملہ ، سردار جاوید اختر سنیئر راہنما ایم سی ،سردار محمد رحیم خان صدر وارڈ ،سردار محمود خان صدر وارڈ ، سردار محمد جاوید خان صدر وارڈ ، سردار افراز خان صدر وارڈ ، سردارعمران سرور خان سنیئر راہنما یوتھ ونگ ، سردار فہد برکت خان سنیئر راہنما یوتھ ونگ ، سردار اویس رشید سنیئر راہنما یوتھ ، راجہ محمد زاہ دخان ، سردار وقاص حنیف ایم ایس ایف ، سردار مدثر الیاس ایم ایس ایف ، سردار فرہاد فاروق یوتھ ونگ ، سردار نقاش عاشق یوتھ ونگ و دیگر نے خطاب کیا۔