اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری مائنس ون کی بات کر کے ایسے ہی دانہ ڈال رہے ہیں۔
نیک قیادت کی خاطر میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے ڈہرکی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو میں مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بلاول اپنے نانا اور والدہ کے نقشِ قدم پر چلے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے ایسے ہی دانا ڈالا ہے، وہ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کی خواہش کے باوجود میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا، نواز شریف کا تو پندرہ دن میں فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔