لاہور (جیوڈیسک) شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے تاہم موٹر وے حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج دھند کا راج کچھ کم ہے۔
موٹر وے ذرائع کے مطابق لاہورسےسیال موڑتک ، موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹروے ایم فور فیصل آباد سے سیالکوٹ،گوجرہ،شورکوٹ سیکشن تک بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی یہ بندش شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہوجانے کے باعژ بند کی گئی ہے ۔
لاہور سے خانیوال تک بھی شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 50 سے 150 میٹر کے درمیان ترجمان ہے۔
اس موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی تاکید کی جاتی ہے ۔ تاہم غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔