کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائمخانی، وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، جنہوں نے لگائے ہیں ان پر بھی فرد جرم عائد کریں۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کو ویل چیئر پر لایا گیا۔
کیس کی سماعت میں ڈاکٹر عاصم حسین، روف صدیقی، قادری پٹیل، انیس قائم خانی، وسیم اختر اور عثمان معظم پیش ہوئے، تمام ملزمان پر عدالت نے فرد جرم عائد کی۔
دوران سماعت ڈاکٹر عاصم نے میئر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور رئوف صدیقی سے ملاقات کی۔